ناندیڑ:مسجد وزیرآباد کے قبرستان کی دیوار کے پاس بینرس لگانے کا "پوائنٹ” منسوخ کیا جائے

ناندیڑ – مسجد وزیرآباد کے قبرستان کے دیوار کے پاس بئنرس لگانے کیلئے کارپوریشن نے دو پوائنٹ مختص کئے اس کے خلاف مسجد وزیرآباد کمیٹی کے ذمہ د اران و مصلیان پر مشتمل وفد نے آج کمشنر سے ملاقات کی۔جناب عبدالستار عارف نے بتایا کہ ماضی میں بھی کارپوریشن سے نمائندگی کر مسجد کی دیوار کے پاس بئنرس لگانے پر حالات بگڑے تھے اورلاٹھی چارج بھی ہوا تھا۔اسلئے اس جگہ پر بینرس نہ لگائیں۔ مسجد وزیرآباد کی جگہ ذاتی ملکیت ہے جو اوقاف کو مصلیان کمیٹی کی عاملہ کی فہرست دیتے ہیں ا±س کو اوقاف منظوری دیتی ہے مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہو اس لئے یہ پوائنٹ منسوخ کیا جائے اس طرح کے مطالبہ پرمبنی محضر دیا گیا۔ کمشنر مہیش کمار ڈویفوڑے نے اس پر فیصلہ لینے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مسجد کمیٹی کے ذمہ د اران مسجد کے امام و خطیب مفتی ایوب قاسمی، نائب امام جناب محمد ریاض، موذن جناب ابراھیم کے علاوہ توفیق حسین، فاروق عمرکھیڑی، عبدالمختار عابد وغیرہ موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading