

ناندیڑ :7فروری(ورق تاز ہ نیوز)شہر کے دیگلورناکہ علاقہ کے مدینہ نگر میں واقع اردو گھر کے عقب میںموجود جنگل میں آج 7فروری کو سہ پہر اچانک جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔لیکن محکمہ فائربریگیڈ کی ٹیم فی الفو رجائے واردات پر پہینچ گئی اورآگ پر قابو پالیاگیا ۔فائربریگیڈ آفیسررئیس پاشاہ نے بتایا کہ انھیںشام پانچ بجکر 55منٹ پر اسکی اطلاع ملی جس پانچ تادس منٹ میں وہ یہاں ٹیم کے ساتھ پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیاگیا ۔ اُن کاکہناتھا کہ اردوگھر کے عقب میں واقع جھاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہہ سے یہ آگ آہستہ آہستہ پھیل گئی لیکن اردو گھر تک نہیں پہنچی ۔اس واقعہ میں کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔