ناندیڑ: (راست)نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بتاریخ 20 اگست 2026 بروز جمعرات دوپہر (4:30) ساڑھے چار بجے مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے مؤظف معلّم الحاج شکیل احمد صدّیقی صاحب کی والدہ محترمہ کا بقضائے الہی انتقال ہوچکا ہے- (انا لله وانا الیه راجعون)-
مرحومہ، ناندیڑ کے دیگلور ناکہ کے معروف مدینہ ہارڈویئر کے پروپرائیٹر الحاج محمد سعید الدّین صاحب کی ہمشیرہ کی ساس صاحبہ تھیں۔ الله تعالیٰ، مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔
ان شآء الله! مرحومہ کی نماز جنازہ کل 21 اگست 2026 بروز جمعہ بوقت صبح (10:00) دس بجے مسجد صالحین، پیر بُرہان نگر، ناندیڑ میں ادا کی جائےگی اور تدفین ناندیڑ کے اَسریٰ نگر کے قبرستان میں عمل میں آئیگی-