ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز) نہایت رنج و الم کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ چوپالہ، سدھناتھ پوری کے معروف ریڈیو مشین میکانیک مرحوم مصطفیٰ خان کے بڑے فرزند ابراہیم خان عرف ببلو لائن مین دورانِ علاج اسپتال میں انتقال فرما گئے۔
مرحوم نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور اپنے حلقۂ احباب میں مقبول شخصیت تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی عزیز و اقارب، دوست احباب اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم پریس فوٹوگرافر منور خان کے حقیقی تایہ زاد بھائی تھے۔ ان کے انتقال سے اہلِ خانہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفینآج صبح گیارہ بجے کربلا قبرستان میں عمل میں آئی۔اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، قبر کو نور سے منور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔