ناندیڑ:محمدعبدالحمید(بسنت فوٹواسٹیڈیو) کاانتقال‘کل منگل کوتدفین

ناندیڑ:10ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)شہرناندیڑ کی معزز شخصیت جناب محمدعبدالحمید صاحب ‘عمر 72سال(مالک بسنت فوٹو اسٹیڈیو)چوک بازارناندیڑ کا آج شب ساڑھے نو بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔مرحوم کی نمازجنازہ کل بروز منگل 11ڈسمبر کوصبح گیارہ بجے مسجد قریشیہ بارہ امام ‘منیارگلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مکہ مسجد(مرکز) چوک بازار کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ محمدعبدالحمیدصاحب صوم صلاة کے پابند اور کافی ملنسار‘ ہنس مکھ طبعیت کے مالک تھے ۔انکے پسماندگان میں چار بیٹے محسن احمد‘اقبال احمد‘ عبدالقوی ‘انور احمد و بیٹیاں ہیں ۔اس طرح کی اطلاع انکے فرزندمحسن احمد نے دی ہے ۔ ادارہ ورق تازہ اللہ تعالی سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب ہے اور لواحقین کوصبرجمیل عطاءکرے ۔ آمین۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading