ناندیڑ:محلّہ منڈھائی کے تنویر علی خان کا انتقال پُر ملال

ناندیڑ: (راست)نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج مؤرخہ 29 جون 2025 بروز اتوار کو جناب تنویر علی خان ابن مختار علی خان (ساکن منڈھائی، ناندیڑ – حال مقیم اورنگ آباد) کا بوقت صبح (9:30) بجے اورنگ آباد میں طویل علالت کے باعث بقضائے الہی انتقال ہو چکا ہے۔ (انا لله وانا الیه راجعون)۔ الله تعالیٰ،

مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعٰلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین ۔

مرحوم، ناندیڑ کے قدیم گنج کی ممتاز شخصیت صدرالمدرسین الحاج مولوی ابو یوسف محمد الف الدّین صاحب مرحوم کے حقیقی نواسے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بتاریخ 29 جون 2025 بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد بسم اللّه جامع مسجد، بیڑ بائے پاس روڈ، شاہ نگر، اورنگ آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت شاہ سوختہ میاںؒ، ریلوے اسٹیشن روڈ، اورنگ آباد میں عمل میں آئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading