ناندیڑ:مالجاہ ٹیکڑی تا فروٹ مارکیٹ روڈ پر گڑھے سے حادثات

ناندیڑ:یکم اکتوبر(ورق تازہ نیوز)فی الحال ناندیڑ شہر کے علاوہ آس پاس کی سبھی اہم سڑکوںکی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔اوراگر کوئی سڑک اچھی تعمیر کردہ بھی ہے تو اسکے درمیان میں بڑا گڑھا ہوگیاہے جو حادثات کاباعث بن رہا ہے ۔ حالیہ دنوں ناندیڑ شہر کے دیگلورناکہ مین روڈ پر ایک چھوٹے سے گڑھے سے رونماہوےے حادثہ میں دو نوجوان زخمی ہوگئے تھے جس میںسے ایک کی بعد میں دوران علاج موت واقع ہوگئی ۔

شہر ناندیڑ کے قریب ہی مالجاہ ٹیکڑی تا فروٹ مارکیٹ روڈ پرفرینڈس دھابہ کے قریب بھی اسی طرح کاایک بڑا گڑھا سڑک کے درمیان ہوگیا ہے۔ جو حادثات کا باعث بن رہا ہے اب تک یہاں پر کئی چھوٹے حادثات پیش آچکے ہیں۔روزانہ کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے ۔ حالانکہ پوری سڑک ہاٹ میکس بنی ہوئی ہے مگر صرف ایک گڑھے کی وجہہ سے پوری سڑک خراب ہورہی ہے اور حادثات بھی پیش آرہے ہیں ۔ علاقہ کے تاجروںودوکانداروں کامطالبہ ہے کہ متعلقہ محکمہ اس گڑھے کوفی الفور بندکرے تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو۔