ناندیڑ:دھوکہ دہی معاملے میں ایڈوکیٹ ظہیرالدین اوربیٹے شعیب کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:14مئی( ورق تازہ نیوز)نومبر 2018 میں 16 لاکھ 43 ہزار500 روپیوں کی دھوکہ دہی کامقدمہ درج ہواتھااس معاملے میں پولس نے آج شہر کے ایک وکیل اور اسکے بیٹے کو گرفتار کرکے فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ این ایل گائیکواڑ کے اجلاس میں پیش کیا ۔جج نے دونوں باپ بیٹے کو 18مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈمیں بھیج دیا ہے ۔

5 نومبر 2018 کو شیخ رسول شیخ ننھے عمر58 سال ساکن گلزار باغ دیگلور ناکہ ناندیڑ نے اتوارہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ کھیت نقصان کی بھرپائی کے پیسے دینے کابہانہ کرکے اورعدالت کا جعلی آرڈر دیکھاکر ایڈوکیٹ ظہیرالدین ضمیرالدین صدیقی عمر 65سال اور انکا بیٹا قاضی شعیب احمد صدیقی ساکنان مدینہ نگر ناندیڑ نے اردھاپور عدالت میں پیسے بھرنا ہے اس بات کاجھانسہ دے کر فریادی سے 16لاکھ 43ہزار500 روپے لئے تھے لیکن یہ کام نہیں ہوا۔اس طرح فریادی کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ۔

اتوار ہ پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 322/18 کے تحت جرم درج کردیاتھا ۔ پی آئی پردیپ کاکڑے کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پی آئی فیروز خان پٹھان کو معاملہ سونپا گیا ۔ آج ایڈوکیٹ ظہیر الدین اور بیٹے شعیب صدیقی کو عدالت میں پیش کیاگیا ۔جہاں پرپولس نے کہا کہ اردھاپور عدالت کی دو رسید 301 روپے اور 28 روپے کی ہیں جس کے بعد ان رسیدوں کے جعلی رسید تیار کرکے 57لاکھ روپے نقصان بھرپائی دینے کےلئے 16لاکھ43ہزار500 روپے کی دھوکہ کی گئی ۔اسکے بعددونوں باپ بیٹے نے مل کر فریادی کو اورنگ آباد جانا ہے ‘ کمشنر دفتر جانا ہے اس طرح کے تیقنات دیتے ہوئے دھوکہ دہی کی گئی ۔ پولس نے مزید کہاکہ ملزمین نے جعلی دستاویزات کہاں تیار کئے اسکی تفتیش کیلئے ملزمین کو پولس کسٹڈی دینا ضروری ہے ۔اس کے علاوہ ہائی کورٹ کے جج ٹی وی نلاوڑے کے جعلی آرڈر دیکھاکر نقصان بھرپائی کے 63لاکھ روپے منظور ہونے کاجھانسہ بھی دیا گیا تھا ۔اس کے علاوہ ہائی کورٹ میں داخل مختلف جعلی دستاویزات کی تفتیش کیلئے ملزمین کو پولس کسٹڈی دی جائے اس طرح کامطالبہ کیا ۔اس بحث کے بعد جج گائیکواڑ نے دونوں باپ بیٹے کو18مئی تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔

یاد رہے کہ اسی معاملے میں شعیب صدیقی سے جب فریادی نے رقم واپسی کامطالبہ کیاتھا تو شعیب نے شیخ رسول کے نام سے ایک جعلی مکتوب تیار کرکے آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹرناگپور روانہ کردیاجس میں ہیڈکوارٹرکو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی ۔جس کے معاملے اے ٹی ایس نے ناندیڑ پہنچ کر شیخ رسول سے پوچھ تاچھ کرکے معاملے کی تفتیش کی تھی جس میں انکشاف ہواتھا کہ شعیب صدیقی نے ہی شیخ رسول سے پیچھا چھوڑانے کے لئے یہ گھناونی حرکت کی تھی ۔اس معاملے میں شعیب کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی۔اس طرح شعیب کے خلاف یہ بھی ایک مقدمہ چل رہا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading