ناندیڑ:26مئی ( ورق تازہ نیوز)چوروں نے صبح کی سیر کے لیے جانے والے کئی شہریوں کے موبائل فون چوری کر لیے تھے۔ ان میں سے کچھ لٹیروں کو لوکل کرائم برانچ نے حراست میں لے کر ان سے 3 لاکھ 22 ہزار روپے کا قیمتی سامان ضبط کیا ہے۔مقامی کرائم برانچ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر روی واہولے اور ان کے ساتھیوں نے عبدالمجیب عبدالحمید (45سال) ساکن کھڑکپورہ ناندیڑ اور شیخ عرفان شیخ اسماعیل (36سال) دولہے شاہ رحمان نگر حراست میں لے کر ان کے پاس سے 20 ہزار روپے مالیت کے دو مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیے۔
ان دونوں ملزمان کو جبری چوری کے مقدمہ نمبر 110/2023 میں مزید تفتیش کے لیے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔لوکل کرائم برانچ کے پولیس سب انسپکٹر آنند بیچوار نے کابرا نگر علاقہ سے ویبھو مہندر سوریہ تلے کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے 2 لاکھ 72 ہزار روپے کے 13 چوری شدہ موبائل فون ضبط کئے۔
اس نے جرم میں استعمال ہونے والی 50 ہزار روپے کی اسکوٹی سمیت 3 لاکھ 22 ہزار روپے ضبط کر لیے ہیں۔ اس چور نے بھاگیہ نگر اور وزیر آباد میں دو تین جرائم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، ڈاکٹر کھنڈرائی دھروغیرہ نے ‘ لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر ادے کھنڈرائی، اسسٹنٹ پولس انسپکٹر روی واہولے، پولس سب انسپکٹر آنند بیچوار، پولس کمشنر گنگادھر کدم، گنڈیراو¿ کرلے، سنجیو۔ جنکل واڈ، مہیش بڈگو، رندھیر سنگھ راجبنسی، گجانن بینواڈ،
دیوی داس چوان، جوالا سنگھ باواری، ماروتی پوار، ماروتی مور، بالاجی منڈے، شنکر کیندر، سائبر سیل کے پولیس سب انسپکٹر گنگا پرساد دلوی، پولیس افسر دیپک اودھانے کی خدمات کو سراہا ہے۔