ناندیڑ:18/ ڈسمبر۔( ورق تازہ نیوز)اتوارہ، حدود ناندیڑ میں 16 دسمبر 2025 کی رات تقریباً 1:30 بجے ایک نامعلوم چور نے چوپالا پانی کی ٹنکی کے قریب واقع ایک مکان کی کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوکر 7 گرام سونے کی انگوٹھی اور 20 تولے چاندی کی چین، مجموعی مالیت 63 ہزار 950 روپے، چوری کر لی۔
اس معاملے میں محمد شعیب عبدالجلیل (عمر 28 سال)، ساکن اٹوارہ ناندیڑ کی شکایت پر اتوارہ پولیس تھانہ میں جرم نمبر 373/2025 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہیتا 2023 کی دفعات 305(اے)، 331(3) کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس کی تفتیش معاون پولیس سب انسپکٹر مرزا کر رہے ہیں۔