ناندیڑ:20ڈسمبر ۔(راست) اب تک قدیم شہر ناندیڑ میں انگلش میڈیم سے NEETکی تیاری کےلئے کوئی بھی معیاری انسٹی ٹیوٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلباءکا کافی تعلیمی نقصان ہورہاتھا اورجو طلبائNEET کرناچاہتے تھے انکو نئے شہر کی طرف روزانہ جانا پڑتاتھا بالخصوص لڑکیوں کو کافی دشواری پیش آرہی تھی ۔لیکن اب قدیم شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ میں پی ایم ٹی انسٹی ٹیوٹ کاآغازہوگیاہے جس میں ہر مضمون کے ہائی کوالٹی اور ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ میں کلاسیس کاآغاز ہوگیا ہے۔ جہاں پر ہر بیچ صرف 50 طلباءپرمشتمل ہے جس سے ہر طالب علم پرانفرادی توجہ دی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ پہلے 30 طلباءکو صدفیصد رقم واپسی کی گیارنٹی بھی دی جارہی ہے ۔کیونکہ الحمداللہ پی ایم ٹی کا نتیجہ ہرسال صدفیصد ہی رہا ہے لیکن پہلے 30طلباءجو داخلہ لیتے ہیں اور اگر کوئی طالب علم ناکام ہوجاتا ہے تو اسکی فیس واپس کردی جائے گی ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرخان سر نے قدیم شہر ناندیڑ کے طلباءو اولیاءطلباءسے گزارش کی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ حاصل کریں اورداخلے میں عجلت کریں ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9689867414 پر ربط قائم کریں۔