مہاراشٹر کے اخبارات کواشتہارات کی اجرائی کی نئی پالیسی منظور

جی ایس ٹی بابت جی ایس ٹی کونسل سے ربط پیدا کیاجائے گا:وزیرعلیٰ پھڑنویس

ناندیڑ:20ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)ریاست کے اخبارات کو حکومت مہاراشٹر کے اشتہارات کے جو نئی اشتہار پالیسی وضع کی گئی تھی اس کو حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔اشتہارات کے نرخ میں اضافہ کے لئے نئی پالیسی تیار کرنے کےلئے جو کمیٹی تشکیل دی تی اس کی سفارشات کو حکومت نے منظور کرلیا ہے ۔آج سہیادری ریسٹ ہاو¿س میں وزیراعلیٰ پھڑنویس نے یہ جانکاری دی ہے ۔ اس موقع پر اخبارات کے مدیران ومالکان اور اخبارات کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے۔ مدیراران و مالکان نے اس نئی پالیسی کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح پالیسی وضع کرنیوالی ملک کی پہلی ریاستہے ۔ چند ماہ قبل نئی پالیسی کا مسودہ مدیران اورمالکان کو عذرداخل کرنے کےلئے روانہ کیاگیاتھا ۔چنانچہ پالیسی میں کئی ترمیمات کرنے کی تجاویز روانہ کی گئی تھیں ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پھڑنویس سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔انھوں نے کہا کہ اخبارات اشتہارات کے بل پرجی ایس ٹی سے متعلق رائے کےلئے جی ایس ٹی کونسل سے ربط پیدا کیاجائے گا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری بھوشن گگرانی‘ اطلاعا ت محکمہ کے سیکریٹری برجیش سنگھ ‘ ڈائریکٹر وجئے امبیکر اور اخبارات کے مدیران ومالکان موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading