ناندیڑعیدگاہ پر بارش کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

ناندیڑ: 20جولائی ( ورق تازہ نیوز )موسم برسات کا آغاز ہوئے ڈےڑھ ماہ ہوچکا ہے، لےکن علاقہ مراٹھواڑہ اور بالخصوص ناندیڑ شہروضلع مےں اب خاطرخواہ بارش نہےں ہونے کی وجہ سے پورے علاقے مےں پےنے کے پانی سے لے کر جانوروں کے چارے کا بھی مسئلہ کھڑا ہوگیاہے ۔اس لئے اللہ تعالیٰ سے رجوع ہوتے ہوئے 20جولائی کو عیدگاہ جدید دیگلورناکہ میں بروز ہفتہ صبح 8:30 بجے نماز استسقاءو دعاءکا اہتمام کےاجائے ۔لیکن کل رات سے ناندیڑ میں اچھی بارش ہورہی ہے اور آج صبح بھی نماز کے وقت بھی بارش کا سلسلہ جاری تھا ۔

اس لئے بارش کے مدنظر نماز استسقاءکے بجائے صرف دُعا کااہتمام کیاگیا ۔دعا سے قبل مولانا سعد عبداللہ نے بیان فرماتے ہوئے بارش کیوںرُک جاتی ہے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ انسانوں کے اعمال کی وجہہ سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوجاتے ہیں اور بارش رُک دیتے ہیں۔فی الحال جوبارش ہورہی ہے وہ پرندوں اور مویشیوں ‘درختوںکیلئے ہے ۔اس پُرمغزبیان کے بعد حضرت مولانا سرور قاسمی صاحب نے بارگاہ رب العزت میں ناندیڑمیں اطمینان بخش بارش کیلئے رقت انگیز دُعافرمائی اس موقع پر مسلمان اپنے چھوٹے بچوںاور پالتوجانوروں کے پاس عیدگاہ پر موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading