ناندیڑ: 20جولائی ( ورق تازہ نیوز) ایم آئی ایم مراٹھواڑہ صدر جناب فیروز لالہ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناندیڑشہر کے دونوں اسمبلی حلقہ انتخاب میں سے کسی بھی حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے الیکشن لڑنے کی تیاری کرلی ہے ۔
لالہ نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان ناندیڑحلقہ شمال یا جنوب سے ٹکٹ دیتی ہے تو اسے قبول کرلیں گے۔ البتہ ان کی گفتگو سے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ ناندیڑ حلقہ شمال سے الیکشن میدان میں اترنے اس لیے زیادہ خواہش مند ہےں۔ واضح ہو کہ لوک سبھا الیکشن کی طرح مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں بھی ایم آئی ایم ‘ بہوجن ونچت اگھاڑی میں شامل ہے۔ بھاریپ بہوجن مہاسنگھ اور ایم آئی ایم دونوں بہ اتفاق رائے سیٹوںکی تقسیم کریں گے ۔فیروزلالہ نے بتایا کہ حال ہی میں میں ایم آئی ایم کے قومی صدر صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی ‘ونچت اگھاڑی کے صدر بالا صاحب پرکاش امبیڈکر اور مجلس کے مہاراشٹرصدر جناب امتیاز جلیل نے سیٹوں کی تقسیم پر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔
یہ قائدین آئندہ چند دنوں میں پھر ایک ملاقات کرنے والے ہیں ہیں ۔دریں اثناء باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ایم آئی ایم نے ونچت اگھاڑی کے سامنے کم از کم 100سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کی تجویز رکھی ہے ۔پرکاش امبیڈکر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگھاڑی ریاست کی تمام 288 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کر رہی ہے ۔اس خبر سے کانگریس اور راشٹرواد ی کانگریس قائدین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔کیونکہ لوک سبھا چناو¿ میں ان دونوں سیکولر پارٹیوں کے امیدواروں کی شکست کےلئے ونچت اگھاڑی ذمہ دار ہے ایسا سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے ۔ونچت اگھاڑی نے ریاست میں تمام 48 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے اور ان کا ایک امیدوار امتیاز جلیل ا(ایم پی)ایم آئی ایم کامیاب ہوا تھا اس لیے اگر اگھاڑی کے قائدین حوصلے کافی بلند ہیں ۔