ناندیڑ: 20جولائی ( ورق تازہ نیوز )ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ فحش حرکتیں کرکے اسکا ویڈیو وائرل کرنے والے 26 سالہ نوجوان کوفرسٹ جوائنٹ جج اے آر دھامیچا نے 23 جولائی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔17 سالہ نابالغ لڑکی نے سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ عمر کھیڑ تعلقہ کے موضع میٹھ میںانکے رشتے کا نوجوان امول شیام راو راتھوڑ لکھماپور پٹرول پمپ پرکام کرتاتھا ۔رشتہ دار ہونے کی وجہہ سے گھر میں آنا جانا رہتا تھا جس کافائدہ اٹھاکر اس نابالغ سے چھیڑ چھاڑکرتاتھااس بارے میں لڑکی نے شکایت کی تھی جس کے بعد لڑکے نے گاوں والوں کے روبرو تحریری تیقن دیاتھا کہ وہ لڑکی کیساتھ چھیڑچھاڑ نہیںکرے گا۔ 17جولائی 2019 کو صبح آٹھ بجے اسکاچچازاد بھائی نے آکر اسکی والدہ سے کہا کہ امول شیام راو راٹھوڑ نے اسکے پاس موجود موبائیل پر کسی نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ والا ویڈیو بھیجا ہے ۔ اس ویڈیو کو دیگر 2 واٹس ایپ گروپ میں بھی وائرل کیاگیا ۔ جس کے مطابق سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں امول شیام راو کے خلاف تحفظ اطفال جنسی تشدد کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ آج 20جولائی کو پی ایس آئی آنند سنہہ چوہان ‘ ملازمین میشرام ‘ پٹھان ‘ شینڈے امول نے مل کر امول شیام راو کو خصوصی عدالت میں پیش کیا اور پولس کسٹڈی کامطالبہ کیا جج نے اسے منظوری دیتے ہوئے 23جولائی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ۔