ناندیڑ:سوابھیمان سنبھاجی بریگیڈ کی ریاستی وزراءکو دھمکی

ناندیڑ:6 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ضلع سمیت مہاراشٹر میں واپسی کی بارش نے قہر برپاکردیا۔کسانوںکی فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ۔جس کی وجہہ کاشتکاراس نئی مصیبت سے پریشان ہے ۔تمام کسانوں کو 50ہزار روپے مالی امداد دی جائے اگر اندرون پندرہ یوم کسانوں کو مالی امداد نہیں دی گئی تو مہاراشٹر میںکسی بھی وزیرکوگھومنے نہیں دیںگے ۔

اس طرح کااشارہ پردیش صدر مادھوراو پاٹل دیوسرکر و سوابھیمان سنبھاجی بریگیڈ ناندیڑضلع کی جانب سے دیاگیا ہے ۔ریاست مہاراشٹرمیں ابتداءسے ہی کچھ علاقوں میں بارش اچھی ہوئی اورکہیں تاخیر سے ہوئی ۔

اسکے باوجود کسانوں نے تخم ریزی کا کام مکمل کیا ۔کپاس اور سویابین کی فصلوں پر خصوصی توجہ دی اوراسکی تخم ریزی کی ۔ لیکن ناندیڑضلع میں واپسی کی بارش نے ہاتھ آئی فصلوں کو تباہ کرکے رکھ دیا۔سویابین اور کپاس کی فصلوںکا نقصان ہوا ۔جس سے کسانوں پر فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ۔ کسانوں نے صد فیصد انشورنس بھی کیا ہے اسلئے انھیں فی الفور مالی امداد دی جائے ۔اگر جلد از جلد ایسا نہیں کیاگیاتو مہاراشٹر کے تمام تعلقوں میں عوامی نمائندوں کوگھومنے نہیں دیاجائے گا اس طرح کاواضح اشارہ سوابھیمان سنبھاجی بریگیڈ ناندیڑ کی جانب سے دیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں