ناندیڑضلع میں چھ ماہ میں 385 مریضوں کو 3 کروڑ 31 لاکھ روپے کی طبی امداد فراہم

ناندیڑ، 19 جولائی:وزیراعلیٰ امدادی فنڈ اور خیراتی اسپتال امدادی سیل، مستحق اور ضرورت مند مریضوں کے لیے ایک نعمت بن کر ابھرا ہے۔ یکم جنوری سے 30 جون 2025 کے دوران، ناندیڑ ضلع میں 385 مریضوں کو وزیراعلیٰ امدادی فنڈ اور خیراتی اسپتال امدادی سیل کے ذریعے مجموعی طور پر 3 کروڑ 31 لاکھ روپے کی مالی مدد دی گئی۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس امداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ضرورت مند مریضوں کو بروقت مدد ملے، اس کے لیے ہم پابند عہد ہیں۔ وزیراعلیٰ دیوندرا فڑنویس کی ہمدرد قیادت میں ضلع سطح پر یہ سیل قائم ہونے سے مریضوں کو بڑی راحت ملی ہے، ایسا کہنا ہے رامیشور نائک کا، جو وزیراعلیٰ امدادی فنڈ اور خیراتی اسپتال امدادی سیل کے ضلع انچارج ہیں۔

ریاست کے شہریوں کو مہنگے اور پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے اس سیل کے ذریعے مالی مدد دی جاتی ہے۔ اسی طرح قدرتی آفات کی صورت میں بھی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ماضی میں شہریوں کو یہ مدد حاصل کرنے کے لیے ممبئی کے منترالیہ (سیکریٹریٹ) جانا پڑتا تھا، لیکن اب ہر ضلع میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ عوام کو ان کے ہی ضلع میں یہ خدمات آسانی سے دستیاب ہوں۔ فی الحال ناندیڑ میں یہ سیل، ضلع کلکٹر کے دفتر کے احاطے میں موجود تربیتی بھون کی عمارت میں کام کر رہا ہے۔علاج کے لیے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے، ناندیڑ ضلع میں درج ذیل اسپتالوں کو وزیراعلیٰ امدادی فنڈ و خیراتی اسپتال امدادی سیل سے منسلک کیا گیا ہے۔ مریض ان اسپتالوں میں اس فنڈ کی مدد سے علاج کروا سکتے ہیں:

* 21st سینچری اسپتال ناندیڑ
* ابھیودیہ لائف کیئر سپر اسپیشلٹی انسٹیٹیوٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ناندیڑ
* آنند کینسر اینڈ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال ناندیڑ
* انکور میکس کریٹیکل کیئر ناندیڑ
* اپیکشا کریٹیکل کیئر اینڈ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال پرائیویٹ لمیٹڈ ناندیڑ
* اشوینی کریٹیکل اینڈ ہارٹ کیئر سنٹر پرائیویٹ لمیٹڈ ناندیڑ
* اتھرو سرجیکل اسپتال ناندیڑ
* بھگوتی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال ناندیڑ
* گوداوری انسٹیٹیوٹ آف کریٹیکل کیئر میڈیسن ناندیڑ
* سرکاری میڈیکل کالج و اسپتال ناندیڑ
* گروک?رپا سپر اسپیشلٹی اسپتال ڈاکٹر لین
* لوےکر اسپتال ناندیڑ
* لوٹس اسپتال ناندیڑ
* مونارک کینسر اسپتال ناندیڑ
* منڈے اسپتال، دیگلور، ضلع ناندیڑ
* ناندیڑ کریٹیکل کیئر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر
* نارائنا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سپر اسپیشلٹی
* نرمل نیورو کیئر اینڈ سپر اسپیشلٹی سینٹر ناندیڑ
* رینج اسپتال ناندیڑ
* سائی اسپتال سرجیکل اینڈ ایکسیڈنٹ ناندیڑ
* سنجیون اسپتال ناندیڑ
* شری گنگا اسپتال ناندیڑ

* شری نواس آرتھوپیڈک نرسنگ ہوم ناندیڑ
* SSP کیئر ایڈوانس پیڈیئٹرک سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ ناندیڑ
* سن رائز گلوبل سپر اسپیشلٹی اسپتال ناندیڑ
* وِشوا انسٹیٹیوٹ نیورولوجی اینڈ کڈنی سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ ناندیڑ
* وِشوا پرایاگ اسپتال ناندیڑ
* یششری ملٹی اسپیشلٹی اسپتال ناندیڑ
* یشوسائی کریٹیکل کیئر، کوٹھہ، ناندیڑ
* یشوسائی اسپتال ناندیڑ
* یشوسائی آرتھوپیڈک اسپتال، کوٹھہ، ناندیڑ
مذکورہ بالا تمام اسپتالوں میں ضرورت مند اور مستحق مریض وزیراعلیٰ امدادی فنڈ و خیراتی اسپتال امدادی سیل کے تحت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading