مہاراشٹر میں ایک اور مسلم شہر کا نام تبدیل کیاگیا

ممبئی:19/ جولائی ۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں عثمان آباد، احمد نگر اور اورنگ آباد اضلاع کے نام تبدیل کیے جانے کے بعد اب سانگلی ضلع کے اسلام پور شہر کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسلام پور کا نیا نام اب "ایشور پور” رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے اطلاع آج مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اسمبلی میں دی۔ اس تبدیلی کا خیرمقدم رکن اسمبلی سدابھاؤ کھوت نے کیا ہے۔

سدابھاؤ کھوت نے بتایا کہ ہم نے اسلام پور کا نام "ایشور پور” رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واڑوا تعلقہ کے شہریوں نے بھی اس نام کی تبدیلی کی مانگ کی تھی۔ اس لیے میں ایشور پور کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، ایسا بیان سدابھاؤ کھوت نے دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading