ناندیڑ ضلع میں مجرمین کے خلاف شہر بدر کی 148 تجاویز زیر التواء

ناندیڑ:2 ڈسمبر (ورق تازہ نیوز) سماجی امن کیلئے خطرہ بنے ہوئے اور چار۔پانچ یا اُس سے زائدجرم انجام دینے والے”ہسٹری شیٹر“ مجرمین کے خلاف شہربدر کی کاروائی کی جاتی ہے لیکن یہ کاروائی مقررہ وقت پرنہیں کی جاتی ہے ۔ناندیڑضلع کے 8 ڈویژن کے تقریبا 148 شہربدر کی تجاویز زیرالتواءہے۔

جس میں سے 70 تجاویز ناندیڑشہر و تعلقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ناندیڑشہر میں دن بہ بدن جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہر میں لوٹ مار‘فائرئنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ناندیڑ کے علاوہ بیرون شہروں اور ریاستوں کے مجرمین بھی ناندیڑکارُخ کررہے ہیں۔

جو شہر میںتاجروںکو ڈرادھمکاکراُن سے رقم چھیننے او ر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔اس کے علاوہ موٹر سائیکل چوری اور خواتین کے گلے سے سونے کے زیورات چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ان مجرمین کے علاوہ مٹکہ اور جوے کھلے عام کھیلاجارہا ہے

۔ایسے حالات میں ناندیڑشہر و سب ڈویژن میں شہر بدر کی 70 تجاویز زیرالتواءہے۔ بھوکر سب ڈویژن میں 12‘ کنوٹ9‘ دیگلور19‘ قندہار 7 ‘ دھرم آباد 5‘ حدگاوں 6 اور بلولی سب ڈویژن میں 20 مجرمین کے خلاف شہربدر کی تجویز زیراالتواءہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading