ناندیڑ: 29اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میںکمیٹی کے ارکان کانگریس کے کارپوریٹرس کی رکنیت منسوخ کی گئی اس بارے میں کانگریس ایم ایل سی و کمیٹی رکن نے وزیر رابطہ رام داس کد م سے وجوہات جاننے کی کوشش کی اس وقت شیوسینا ایم ایل اے ہیمنت پاٹل کے ساتھ انکی لفظی جھڑپ ہوگئی ۔ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کا آج اجلاس نیوجن بھون میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر فنڈ کی تقسیم پر کانگریس ۔شیوسینا کے ارکان مدمقابل آگئے اور اجلاس کے بعد یہ تنازعہ بڑھ گیا ۔ کانگریس کے ایم ایل سی امرراجورکر اور شیوسینا ایم ایل اے ہیمنت پاٹل کے درمیان وزیر رابطہ کدم کے روبرودھکم بیل ہوئی ۔امرراجورکر اور وزیر رابطہ کے درمیان ابتداءمیں لفظی جھڑپ ہوئی جسکے بعد کانگریس و شیوسینا کے ایم ایل ایز و ورکرس ایک دوسرے کی طرف دوڑنے لگے اس وقت دونوں جانب سے زبردست نعرہ بازی ہوئی۔اس تنازعہ کے بعد راجورکر اور کدم کے درمیان بند کمرہ میں بات چیت ہوئی اور پھر تمام چلے گئے ۔