ناندیڑشہر کی مختصر خبریں

سابقہ صدر میمن کمیٹی ناندیڑ‘محمداشرف بھوجانی کاانتقال
ناندیڑ:2 نومبر(نامہ نگار) میمن کمیٹی ناندیڑ کے سابقہ صد محمداشرف ولد حاجی ابوبکر بھوجانی کا آج علی الصباح دو بجے (شب) مختصر سی علالت کے بعدانتقال ہوگیا ۔55سالہ محمد اشرف بھوجانی کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 3نومبر کو دوپہر تین بجے گنج شہیداں کربلا میں ادا کی گئی اور وہیں قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ اُن کے پسماندگان میںدو بیویاں اور ایک بیٹی ہیں۔مرحوم ملنسار ]خوش مزاج اور سماجی خدمت گار تھے ۔ وہ پراپرٹی ڈیلنگ کے کاروبار کیا کرتے تھے اس طرح کی اطلاع حاجی علی محمد تیمس والا نے دی ۔ خدا وند قدوس سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطاءکرے ۔ آمین۔
پیر کو مسجد قباءمیں مجلس ذکر و مشورہ
ناندیڑ: 3نومبر (راست) ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی ماہانہ مجلس ذکر و سلوک کا انعقاد بتاریخ 5نومبر 2018ءبروز پیر بوقت بعد نماز عشاءبمقام مسجد قباءدیگلور ناکہ ناندیڑ میں عمل میں آرہا ہے۔ جس میں حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب اشاعتی کا ”تعلق مع اللہ اور تزکیہ نفس“ کے عنوان پر سیر حاصل خطاب ہوگا۔ عوام الناس سے حضرت شاہ صاحب اودگیر کے خلفاءکرام نے شرکت کی گزارش کی ہے۔ واضح ہو کہ آئندہ سہ روزہ مجالس ذکر و سلوک 9، 10 اور 11 مارچ 2019ءکو ناندیڑ میں طئے ہوئی ہے جس کا مشورہ بھی ان شاءاللہ حضرت مولانا کے بیان کے بعد ہوگا۔ مشورہ کے بعد ذکر بالجہر اور دعا ہوگی۔ دعا کے بعد حاضرین کے لئے طعام کا نظم رہے گا۔

دیہاتوں میں امامت کیلئے علماءو حفاظ کرام کی ضرورت
ناندیڑ: 3نومبر (راست) ناندیڑ کے اطراف کے دیہاتوں کی مساجد میں امامت اور مکتب پڑھانے کیلئے ائمہ، علمائ، حفاظ اور مفتیان کرام کی سخت ضرورت ہے۔ قیام و طعام کے ساتھ معقول تنخواہ کا انتظام کیا جائے گا۔ مندرجہ بالا احباب میں کسی کا ارادہ دیہاتوں میں خدمت کرنے کا ہو تو وہ احباب جمعیت قلب ساز کے مرکزی دفتر قلب ساز لنگر خانہ روبرو حیدر باغ پانی کی ٹاکی رحمت نگر دیگلور ناکہ ناندیڑ پر پہنچ کر تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ رابطہ کیلئے 8087564230 ۔اس طرح کا پریس نوٹ جمعیت قلب ساز کے سیکریٹری حافظ مظہراللہ بیگ نے جاری کیا۔

آج اور کل جلسہ عام برائے خواتین
ناندیڑ: 3نومبر ( راست) جمعیت شاہ ولی اللہ ناندیڑ کے زیر اہتما م حضرت مفتی و قاضی محمد ایوب صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں ایک جلسہ عام برائے خواتین بعنوان ” دعوت دین کی اہمیت اور خواتین کا کردار“ جامع مسجد حضرت دولہے شاہ رحمن نگر، کھڑکپورہ واگھی روڈ ناندیڑ میں 4 نومبر بروز اتوار بوقت ایک بجے تا چار بجے کے درمیان منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ کا مقصد مسلم خواتین میں مقصد زندگی اور داعیاناں کردار کی اہمیت کو سمجھانا ہے۔ اس جلسہ میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے نومسلمہ سیما دیشپانڈے صاحبہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ تمام برادران اسلام سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنی ماں، بہنوں، بیٹیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔اسی طرح 5نومبر بروز پیر بوقت دوپہر ایک تا چار بجے کے درمیان فاطمہ فنکشن ہال سمیہ کالونی، نزد الرضوان اسکول چیتنیہ نگر ناندیڑ میں جمعیت شاہ ولی اللہ ناندیڑ کے زیر اہتمام حضرت مولانا مفتی محمد خلیل الرحمن صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں ایک جلسہ برائے خواتین بعنوان ” دعوت دین کی اہمیت اور خواتین کا کردار“ منعقد کیا جارہا ہے۔ تمام خواتین اسلام سے شرکت کی ادباً گزارش کی جاتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading