
ناندیڑ:2 نومبر(نامہ نگار) شہرکے وزیر آباد علاقہ میں ایک نوجوان کو چاقو کی دھاک دکھاکر موٹرسائیکل پر آئے چھ افراد نے لوٹ لیاتھا ۔پولس نے تمام ملزمین کوگرفتار کرلیا ہے ۔یہ تمام پاکیٹ منی کیلے چوریاں کرتے ہیں اس بات کا انکشاف ہو ا ہے ۔ 27اکتوبر کو صبح کے وقت رادھے گوند اسپتال کے سامنے آنند وٹھل راو¿ ساورکر رکشہ کاانتظار کرتے کھڑا ہواتھا اس وقت چھ افراد موٹرسائیکلوں پر آئے اور چاقو کی دھاک بتاکر نقد2200 روپے ]’اے ٹی ایم کارڈ ‘ آدھارکارڈ چھین لیا اس معاملے میں وزیرآباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔اس کے علاوہ ایل سی بی محکمہ بھی تفتیش کررہاتھا ۔ یکم نومبر کو ایل سی بی کو مخبر نے اطلاع دی کہ شیوپرساد عرف سینڈی بوڈکے‘ ساکن بائے پاس روڈ نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے مذکورہ جرم ا نجام دیا ہے ۔ پی آئی سنیل نکاڑجے کی قیادت میں ایل سی بی دستہ نے تلاشی مہم شروع کردی ۔اس دوران شیوپرساد عرف سینڈی لکشمن بوڈکے ‘رانا بھگوان سنگھ ٹھاکور‘گورو دیپک ‘انیل سریش پوار ‘ آکاش اوماکانت و گنیش گنگادھر کو حراست میں لیاگیا ۔ ان چھ نوجوانوں نے اپنے جرم کااقبال کرلیا ہے ۔اس کے علاوہ شہر کے آنند نگر ‘بابا نگر ‘ ڈٰی مارٹ روڈ ‘شیو مندر علاقوں میں بھی چاقو کی دھاک پر لوگوں کو لوٹنے کا قبول کیا ہے ۔اس کاروائی میں پی ایس آئی نیہرکر‘ معاون انسپکٹر جسونت سنگھ شاہو ‘اے ایس آئی رمیش کھاڈے ‘ ہیڈ کانسٹیبل کلکرنی ‘ پانگریکر ‘شیخ جاوید وغیرہ نے حصہ لیا۔