ناندیڑشہر میں نصب لکڑی کے بیریکیٹس صرف’نمائش کی اشیائ“ بن کررہے گئے

ناندیڑ:27اپریل (ور ق تازہ نیوز)کورونا کے بڑھتے معاملات پرقابوپانے کےلئے ضلع میں لاک ڈاون نافذ کیااگیاہے۔اسلئے صرف ضروری اشیاءکی دوکاندار و دیگر خدمات انجام دینے والے افراد کے علاوہ دیگر کوئی بھی غیرضروری فرد سڑکوں پر نہ گھومیں اس لئے شہر کے تمام اہم شاہراہوں کے چوراہوںپرلکڑی کے بیریکٹیس نصب کئے گئے ہیں جبکہ کچھ مقامات پر ان بیریکٹیس کو دوسرے دن نکال بھی دیاگیا ہے ۔

فی الحال شہر میں جہاں بھی یہ بیریکٹیس نصب ہے وہ صرف”نمائش کی اشیائ“بن کررہے گئے ہیں ۔کیونکہ اس بیریکٹیس سے ٹرافک پرقابو پانے میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے بلکہ کچھ مقامات پرتو اسکے برعکس یہ دیکھاگیا کہ بیریکٹس کی وجہہ سے ٹرافک جام کامسئلہ کھڑاہورہا ہے۔سال گزشتہ مرکزی حکومت نے جو لاک ڈاون نافذ کیاتھااس پر سارے ملک اور ناندیڑمیں سختی سے عمل آوری ہوئی تھی اوربیریکٹیس لگانے کافائدہ بھی ہوا تھا لیکن اس مرتبہ کے لاک ڈاون کوناندیڑ کے عوام مذاق بناکررکھ دیا ہے ۔شہر کے کچھ مقامات پرنصب بیریکٹیس کو ایک ۔دو دنوں کے بعد ہٹابھی دیاگیاہے ۔اورکچھ مقامات پر لکڑیوں کوبندھی رسی بھی ٹوٹ گئی جس سے لکڑیاں سڑک پرہی بکھرگئی ہیں جس سے ٹرافک کامسئلہ بھی پیداہورہا ہے۔