ناندیڑشہر میں میں پھر ایکبار فائرنگ کی واردات

ناندیڑ :10ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے بافناروڈ علاقے میں آرتیہ کمپلیکس میں گزشتہ شب فائرئنگ کی واردات رونما ہوئی نامعلوم لٹیروں نے چارتا پانچ ہزار روپئے کی رقم لوٹ لی۔

اس واقعے سے علاقے میں دہشت کا ماحول تھا جبکہ پولیس بھی اس واردات سے پریشان ہے۔تفصیلات کے مطابق نافنا علاقے میں واقع آرتیہ کمپلیکس میں مہندر پال سنگھ پریتم سنگھ بھاٹیہ کی ڈرائیونگ لائسنس و ڈراﺅئنگ اسکول سروس کا آفس ہے ۔ کل شام 6 بجے وہ اپنی دکان میں بیٹھے تھے اس وقت دو ناعلوم نوجوان یہاں پہنچے اوردھمکی دینے لگے اس کے بعد نوجوانوں نے ان پر فائرنگ کردی لیکن گولی فرش پر لگی اس واقعے کے بعد بھاٹیا کافی خوفزدہ ہوگئے اور انہوں نے اس بارے میں رات میں کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ مگر آج صبح پولیس اسٹیشن اتوارہ کا رخ کرکے اسکی تفصیلات سے پولس کو واقف کروایا ۔

جس کے بعد اےس پی وجے کمار مگر ‘ایل سی بی کے پی آئی اروند ڈوئی پھوڑے‘ وزیر آباد پولیس سٹیشن کے پی آئی سندیپ شیولے ‘اتوار پولیس سٹیشن کے افسران بھی جائے واردات پر پہنچ گئے ۔اگر رات میں ہیبھاٹیا اس بارے میں پولیس کو مطلع کرتے تو شاید ناکہ بندی کرکے ملزم کو گرفتار کرنے میں پولیس کو آسانی ہوتی۔ آج صبح ایس پی نے ملزمین کی گرفتاری کیلئے اقدامات کر ہدایت دی ۔ پولیس کے مطابق ق بھاٹیا کے دفتر میں آنے والے دو نوجوانوں کے چہرے پر رومال باندھا ہوا تھا اس لیے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔اتوار پولیس میں اس معاملے کی شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ دریں اثناءپولیس کے خصوصی دستے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مصروف ہیں ۔
ناندیڑ :ناجائز تعلقات کاشُبہہ ‘19سالہ نوجوان کاقتل
ناندیڑ :10ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)شہر کے سرینگر علاقہ میں کوچنگ کلاسز میں زیرتعلیم ایک نوجوان کو قتل کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔یہ واردات عشق عاشقی کے معاملے پر پر رونما ہونے کی اطلاع ہے 7 دسمبر 2019 کو تشارشر ی رنگ پوارعمر 19سال ساکن اسلام پوررات دیرتک گھر واپس نہیں آیاتھا اس لیے دوسرے دن گھر والوں نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی اور اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ اس نوجوان کو قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے تشار کے موبائل کالنگ کی تفصیلات حاصل کیں جس کی بنیاد پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس دن تشار نے آخری کال دلیپ میٹکر کو کیا تھا۔اس کے بعد پولیس نے دلیپ کو طلب کیا لیکن اس نے تشار سے رابطہ کی بات سے انکار کر دیا اس کے بعد پولیس نے تشار کا موبائل جس علاقے میں آخری بار بند ہوا تھا وہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال شروع کردی دی اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ دلیپ کے ساتھ تشار موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جا رہا تھا۔دریں اثناء تشار کی نعش کاکنڈی علاقے میں ایک کھیت سے دستیاب ہوئی جس کی اطلاع کاشتکار نے دیہی پولیس کو دی تھی ۔اس کے بعد پولیس نے دلیپ کو دوبارہ حراست میں لیا اور اس سے تفصیلات حاصل کی جس پر دلیپ نے انکشاف کیا کہ تشار کو قتل کرنے کے بعد نعش کوکاکنڈی علاقہ میں پھینک دیا۔بھاگےہ نگر پولیس سٹیشن کے پی آئی کاکڑے نے کہا کہ قتل کی واردات میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ دلیپ کی شادی 18 سالہ لڑکی کے ساتھ ہوئی ہے لیکن دلیپ کو شک و شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے تشار کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اسی شک و شبہے میں اس نے تشارکو قتل کر دیا۔دلیپ اور تشار اچھے دوست اور رشتہ دار بھی بتائے جاتے ہیں ۔پولس فی الحال معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔
ناندیڑ :عصمت ریزی معاملے میں ملزم کو سات قید کی سزا
بلولی:10ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) کھیت میں بارش سے بچنے کیلئے سہار الینے والی خاتون کیساتھ زنابالجبرکاواقعہ رونما ہوا ۔ ملزم بالاجی وٹھل گنگلوارکو ایڈیشنل ضلع سیشن جج وی کے مانڈے نے سات سال قید بامشقت کی سزاسنائی ہے۔ او رپانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کاحکم دیا ہے ۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کی سزابھگتناہوگی ۔بلولی سے قریب موضع کاسرالی کے بالاجی وٹھل گنگلوار نے 15 جون 2018ءکوشام پانچ بجے کھیت سے اکیلی گھر کی سمت آرہی خاتون کو اپنی ہوس کانشانہ بنایا ۔راستے میںاچانک بارش شروع ہوجانے پرمتاثرہ خاتون ترمبک پاٹھک کے کھیت میں بارش سے بچنے کیلئے کھڑی ہوئی تھی ۔اس وقت ملزم نے اسکے ساتھ زنابالجبر کیا ۔اس معاملے میں متاثرہ خاتون نے شکایت درج کروائی ۔پولس نے ملزم کوگرفتار کرلیا اور معاملے کی تفتیش کی جس میں ثابت ہوگیا کہ اس نے خاتون کیساتھ زنا کیا ہے۔عدالت میںچارج شیٹ دائر کی گئی ۔دوران سماعت دس گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔جج نے دستیاب ثبوت اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر بالاجی وٹھل کو قصوروارٹھہراتے ہوئے سات سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔
ناندیڑ :تعلیم یافتہ بے روزگار انجینئروں کے لئے لاٹری سسٹم سے کام کی تقسیم
ناندیڑ : 10ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) ضلع کے تعلیم یافتہ بے روزگار انجینئروں کو لاٹری کے انداز میں کام مختص کرنے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کاا جلاس 23 دسمبر 2019 کو دوپہر 12 بجے پبلک ورکس بورڈ ، ناندیڑمیں رکھاگیا ہے اسلئے تعلیم یافتہ بے روزگار انجینئر جو کام کے خواہشمند امیدوار ضروری دستاویزات کے ساتھ اجلاس میںشریک رہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading