بنگلور:19مارچ (ورق تازہ نیوز)اولیاءکرام انبیاءعلیہم السلام کے نائب اور اللہ کے دوست ہوتے ہیںان کا مقام ومرتبہ نہاےت بلندوبالا ہے۔انہیں کی مرہون منت ہے کہ آج چراغ اسلام چہاردانگ عالم میں روشن ہے۔ صحابہ¿ کرام کے بعداولیاءاللہ کی خدمات کااعتراف ہرکس وناکس کوہے۔انکے دربارسے سکون وقراراورروحانیت کافیض ملتاہے اورہرایک کی دلی مرادیں بفضل الٰہی پوری ہوتی ہیں۔اس لئے ہرعقیدت مندہزاروں مشقتوں کو برداشت کرکے ان کے دربارمیںپروانہ وار حاضری کی سعادتیں حاصل کرتے ہیں۔
اولیاءعظام اللہ کی عطا کردہ قوت سے سنتے اور دیکھتے ہیںکیونکہ صحیح احادیث طیبہ سے ثابت ہے کہ جب میت کودفن کرکے ان کے رشتے دار چلے آتے ہیں تو میت انکی آہٹ اور چپلوں کی آواز کوسنتاہے تواولیاءکرام جوہمیشہ بحرتوحیدمیں غرق رہتے ہیںوہ بدرجہ¿ اولیٰ سن سکتے ہیں یہی حال سرکارخواجہ غریب نواز کی بارگاہ اقدس کاہے۔یہی وجہ ہے کہ آج ان کے آستانے پرملک وبیرون ملک سے بلاتفریق و مذہب وملت کے جوق درجوق لوگ کھینچے چلے آتے ہیں۔چنانچہ کہاجاتاہے کہ ہندوستان کے” سابق وزیراعظم پنڈت جوہرلال نہرو”نے خواجہ کی بارگاہ میں جاکراس عقیدے کااظہارکیاتھا کہ ”بابااگرچہ میں وزیراعظم ہوں مگردلوں پرحکومت کرنے والے راجہ حقیقتاًآپ ہیں میں آپ سے کچھ نہیں بلکہ بھیک مانگنے آیاہوں،، خراسان کے شہرسنجرمیں530ھ کوآپ پیداہوئے والدگرامی خواجہ سید غیاث الدین سے ابتدائی تعلیم حاصل کرکے نیشاپورکے مدرسے میںماہراساتذہ کی خدمت حاصل کرکے تمام علوم عقلیہ ونقلیہ پرعبور حاصل کیا۔حضرت خواجہ غریب نواز اشارہ¿ غیبی اوربشارت نبوی سے ہندوستان تشریف لائے تھے۔ہمیشہ عبادت وریاضت اورمجاہدہ میں رہتے تھے ۔زہدوتقویٰ،خشیت ربانی اورتواضع انکساری کے لبادے میں تبلیغ اسلام میںآپ نے جو اہم رول ادا کیاہے اسکی مثال ملنی مشکل ہے۔زمانہ¿ طفولیت سے آپ کی سخاوت وفیاضی کے واقعات آپ کے غریب نواز ہونے پر مہرتصدیق ثبت کرتے ہیں۔آپ کی اولاد امجادمیں سے ہرایک شریعت وطریقت کے بحرناپیداکنارہیں۔آپ کے مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی کوآپ پرفخرتھا۔/6رجب المرجب 627ھ کواجمیرمقدس میں رشدوہداےت کایہ آفتاب اپنے فرائض منصبی کو اداکرنے کے بعد ہمیشہ کے لئے غروب ہوگیا۔ان خیالات وافکارکا اظہارمولانامحمدصدرعالم قادری مصباحی(امام روشن مسجد)نے مدرسہ عربیہ نورالعلوم،روشن مسجد،میسورروڈ،بنگلور 26میں منعقد عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پرکیا۔واضح رہے کہ یہ اجلاس روشن مسجدکمیٹی کے صدرالحاج عزت مآب سیدناظم الدین صاحب وجملہ اراکین وممبران کی اجازت وایماءپرمنعقدہوا۔صلوٰة وسلام اورمصباحی صاحب کی رقت انگیز دعاپرجلسے کااختتام ہوا۔اس موقع پرحضرت حافظ وقاری احمدرضامرکزی،حافظ غلام جیلانی،حافظ محمدسلمان،حافظ منیب رضا،محمدسلطان رضا،محمدذوالفقار،محمدشہاب الدین،محمدسبحان وطلبائے جامعہ وغیرہ شریک تھے۔