ناندیڑ شہرسے 22سالہ خاتون لاپتہ

ناندیڑ:6 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے گرودوارہ گیٹ نمبر۲ کے قریب رہنے والی 22سالہ خاتون یکم نومبر سے لاپتہ ہوگئی ہے ۔ اسکی تلاش کیلئے وزیرآباد پولس نے اس خاتون کی معلومات پر مبنی پرچہ جاری کیا ہے۔

وزیر آباد پولس اسٹیشن کے حوالدار پرکاش راٹھوڑ کے جاری کردہ پرچہ کے مطابق گرودوارہ گیٹ نمبر 2 کے پاس رہنے والی خاتون شاردا لکشمن جوٹیواڈ عمر 22سال اپنے مائیکہ میں قیام پذیر تھی ۔

کیونکہ اسکے شوہر نے چھوڑدیاتھاجس کی وجہہ سے ذہنی توازن بگڑگیاتھا ۔یکم نومبر کو دوپہرایک بجے وہ گھر سے باہر جانے کیلئے نکلی تھی لیکن بعد میں واپس نہیںآئی ۔پولس نے اس معاملے میں 5نومبر کو گمشدگی کی شکایت درج کی ۔ اس خاتون کے بارے میں کسی کوکچھ معلوم ہونے پر وزیر آباد پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرے ۔جس کا ٹیلیفون نمبر 02462- 236500 ‘سندیپ شیولے کے موبائیل نمبر 9821692261اور حوا لدارپرکاش راٹھوڑ کے موبائل نمبر 9834552957 سے ربط قائم کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں