راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کادورہ ناندیڑ

ناندیڑ۔28دسمبر(ورق تازہ نیوز) : سماجی انصاف کے بانی مہاتما جیوتی با پھلے اور خواتین کی تعلیم کی بیداری پیدا کرنے والی خاتون ساوتری بائی پھلے ان دونوں کے قد آور مجسمے شہر کے آئی ٹی آئی چوک پر نصب کیئے گئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لاکھوں روپیئے کے اخراجات سے نئے مجسموں کی تنصیب عمل میں لائی گئی اور اطراف کے علاقہ کی تزئین نو کی گئی۔ ان دونوں مجسموں کی نقاب کشائی تقریب ۳جنوری کو دوپہر ۳ بجے منعقد کی گئی ہے۔ ےہ نقاب کشائی راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ اس موقع پر سابق چیف منسٹر و رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان کے علاوہ دیگر قائدین موجود رہیں گے۔ راجستھان کے چیف منسٹر بننے کے بعد اشوک گہلوت کا ےہ پہلا ناندیڑ دورہ ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے اُن کا استقبالیہ جلسہ بھی ۳جنوری کو شام ۶ بجے نیا مونڈھا میدان میں رکھا جارہا ہے۔ اس جلسہ کی صدارت کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان کریں گے۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیمنٹ و گجرات کے انچارج راجیو ساتو ‘ سابق وزیر مدھوکر چوہان‘ دلیپ دیشمکھ‘ عبدالستار‘ بسوراج پاٹل‘ ڈی پی ساونت‘ امیت دیشمکھ‘ رکن اسمبلی امیتا چوہان‘ وسنت چوہان‘ سابقہ رکن اسمبلی ایشور راجو بھوسی کر‘ روہی داس چوہان‘ ہنمنت پاٹل‘ مادھو راﺅ جوڑگاﺅنکر‘ انتاپورکر‘ ضلع پریشد صدر شانتا بائی جوڑگاﺅنکر‘ میئر بلدیہ شیلا بھورے‘ ڈپٹی میئر ونئے پاٹل‘ چیئر مین فاروق علی خان‘ سمیت مراٹھواڑہ کے کانگریسی قائدین شرکت کریں گے۔ کانگریس کے شہر صدر و ایم ایل سی امر ناتھ راجورکر اور ضلع صدر گوئند ناگیلی کر نے مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب اور استقبالیہ جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading