ناندیڑ: 17 مئی ( ورق تازہ نیوز)محکمہ ریلوے میں لیول 1 کاامتحان دینے والے دو بوگس امیدواروں کے خلاف پولس اسٹیشن ائیرپورٹ میںمقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ان دونوں میںسے ایک امیدوار کوگرفتار کرلیاگیا ہے جسے ناندیڑ کے ساتویں فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے 24مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔ ناندیڑ ریلوے محکمہ کے آفیسر وشوناتھ سوپان پھڑ کی شکایت کے مطابق 17 مئی 2019 کو ڈی آر ایم دفتر کے ہال نمبر 2میں لیول ۔1 کاامتحان جاری تھا اس وقت امیدواروں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی تھی اس وقت 16مئی کو31 امیدواروں کو دستاویزات کی جانچ کیلئے طلب کیاگیاتھا ۔
29امیدوار حاضر تھے اور دوامیدوار نہیں پہنچے جس میں ایک کانام نریندرسنہہ رام نیواس مینا عمر26سال ساکن تروا پوسٹ رہرائی تعلقہ سرم پورہ ضلع دھلپور (راجستھان) اور دوسرا ایک ۔کچھ دیربعد وہ بھی یہاں پہنچا اسے دستاویزات جانچ کیلئے کہاگیا لیکن اُس نے امتحان لینے والے آفیسر سے بحث و تکرار کی اسلئے ڈی آرایم دفتر کے سیکوریٹی گارڈس نے پکڑ لیااوراس نے کہا کہ جب جانچ ہوئی اس وقت راجیش مینا نام کادوسرا امیدوار جانچ کرکے چلاگیاتھااسکے بعد وہ امتحان دینے کیلئے آیاتھا ۔اس طرح کی شکایت ائیرپورٹ پولس نے جرم نمبر 107/2019 تعزیرات ہند کی دفعہ 420‘468اور34ودفعہ66کے تحت مقدمہ کااندراج کیاگیا ۔آج 17مئی کو پولس نے گرفتار نریندرسنہہ مینا کو عدالت میں پیش کیااورکہا کہ مفرور راجیش مینا کوگرفتار کرنا ہے اسلئے ملزم کوپولس کسٹڈی دینے کامدعا پیش کیا جس کے بعد جج نے 24مئی تک نریندسنہہ کوپولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔
ناندیڑ:کوٹھاقتل معاملے میں قاتل کو پولس کسٹڈی
ناندیڑ: 17 مئی ( ورق تازہ نیوز)شہر کے کوٹھا علاقہ میں مندر کے قریب اپنے دوست کوقتل کرنے والے 19سالہ قاتل کو جج نے 20مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق کوٹھا علاقہ میں نروبا مندر کے قریب کل شب ساڑھے سات بجے گوپال سریش جادھو اپنے دوست پرتاپ بالاجی لاٹھ کے گھر گیاتھااوردوپہر میں دونوں کے درمیان ہوئی معمولی بحث کے بارے میں پوچھ رہاتھا اسی وقت بالاجی نے جادھو پر تیزدھار اسلحہ سے حملہ کردیا۔سینے ‘ پیٹ اور ہاتھ پرزبردست وارکئے گئے جس میں جادھو شدید زخمی ہوگیا۔ دواخانہ منتقل کیاگیاتھا جہاں پر اسکی موت ہوگئی تھی ۔اس معاملے میں کشور جادھو کی شکایت پربالاجی لاڈ کے علاوہ اسکے والدین و بھائی اوردوست سمیت چھ افراد کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاگیا تھا ۔آج 17مئی کو پی ایس آئی اُگلے ودیگرپولس ملازمین پروین کیندرے ‘ ریون ناتھ نے بالاجی لاڈ کو عدالت میں پیش کیا ۔سرکاری وکیل ایس ایس کڑسکر نے معاملے پرروشنی ڈالتے ہوئے ملزم کو پولس کسٹڈی ریمانڈ میں دینے کی درخواست کی جسے جج ایس ایس گاولی نے قبول کرتے ہوئے 20مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ۔