اسلا پور:27 فروری:( ورق تازہ نیوز) دور افتادہ قبائلی کنوٹ تعلقہ کے سہسر کنڈ میں واقع ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول میں طلبائ، والدین اور اساتذہ کے درمیان جھگڑے میں دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی اور تین موٹر سائیکلوں کو توڑ دیا گیا۔ تصادم میں اساتذہ، طلبا اور والدین زخمی ہوئے۔یہ واقعہ آج بروز اتوار 27 فروری کور ونما ہوا۔ اس بارے میں تفصیلی خبر یوں ہےکہ 26 فروری کو 7ویں اور 8ویں کلاس کے طلبا بارہویں جماعت کے طلباء کے ڈبوں سے کچھ چوری کررہے ہیں جس کے شبہ میں بڑی جماعت کے بچوں نے چھوٹی جماعت کے بچوں کی زبردست پٹائی کردی۔
جیسے ہی طلباءنے والدین کو یہ واقعہ بتایا تو والدین اسکول پہنچے اور پوچھا کہ ہمارے بچے کو کیوں مارا؟اسکے بعد والدین اور طلباء میں لڑائی ہو گئی۔
اور دو سرپرستوں کی موٹرسائیکلوں کوآگ لگادی۔ اورتین گاڑیوں کی زبردست توڑ پھوڑ کی گئی۔اس دوران کچھ ٹیچرس کو چھڑانے کی کوشش میں مارا پیٹا گیاجس میں ایک ٹیچر کا بازو ٹوٹ گیا۔ پروجیکٹ آفیسر اور اسسٹنٹ کلکٹر کیرتی کمار پجر، سب ڈویڑنل پولیس آفیسر وجے ڈونگرے، اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس شنکر ڈیڈوال نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور امن کی اپیل کی۔
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر کیرتی کمار پوجار نے کہا کہ اگر کوئی اس معاملے میں قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع پریشد کی سابق صدر محترمہ جنابائی ڈڈولے، گنگارام گڈم واڑ، پی این ایس ممبران سریکھا ونولے، شیشیراو¿ دھولے نے بھی والدین اور طلباءسے امن کی اپیل کی۔
