ناندیڑ :27 فروری:( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کی مقامی کرائم برانچ نے 2021 سے مکوکا ایکٹ کے تحت ایک مفرور ملزم کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکے خلاف ناندیڑ اور پونے میں کئی مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق، انیل پنجابی اور اس کے گینگ کے خلاف ناندیڑ ضلع میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 395 کے تحت مقدمہ نمبر 379/2021 درج کیا گیا ہے۔ اسکے بعد مکوکا ایکٹ کا اضافہ کیاگیا ۔ کچھ ملزمان کو پولیس نے پکڑ لیا۔
ان میں سے ایک شیخ اظہرالدین عرف بانگا شیخ رحیم الدین جو شراوستی نگر کا ساکن تھا فرار ہوگیا تھا۔ ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار شیوالے کی جانب سے مفرور ملزم کی تلاش کے دوران موصول ہونے والی معلومات کے مطابق شیخ اظہر الدین عرف بانگا موگٹ تعلقہ مدکھیڑ میں ہے۔ انہوں نے لوکل کرائم برانچ کو ڈاکو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے، لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر، اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس پانڈورنگ بھارتی، سب انسپکٹر آف پولیس سچن سوناونے، آشیش بوراٹے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس شری گووندراوجی منڈے صاحب، پولیس ملازمین جسونت سنگھ شاہو، بھانوداس وڈ ماروتی تلنگ، مسٹر سنجے کیندرے، ولاس کدم، گجانن بینواڈ، پدم سنگھ کامبلے، راجو سیٹیکر، وٹھل شیلکے، موتی رام پوار نے 27 فروری کو ڈاکو شیخ اظہر الدین عرف بانگا کو گرفتار کیا ۔
اس کے پاس سے MH14 BC0289، ایک دو پہیہ گاڑی جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے اور ایک موبائل سمیت 15 لاکھ 60 ہزار روپے کامال برآمد کیاگیا۔شیخ اظہرالدین کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن، ناندیڑ میں ایک ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن، ایک ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن میں تین ‘کونڈوا، پونے، ایک ونواڑی، پونے اور ایک کوریگاو¿ں میں ڈکیتی کے کل نو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نثار تمبولی نے ناندیڑ ضلع پولیس فورس کی ستائش کی ہے۔