ناندیڑ:7اکتوبر ( نامہ نگار) قدیم شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ کے حدود میں واقع سینکڑوں بستیوں کے ساکنان کےلیے یہ خبر راحت بخش ثابت ہوگی کہ نزد قباءمسجد ، عبدالجبار چاول والاکامپلیکس میں واقع حمیم انٹرپرائزس کے کاﺅنٹر پر اب بجلی کا بل بھرنے کی سہولت دستیاب کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس علاقہ میں کم و بیش دیڑھ تا دو لاکھ آبادی ہونے کے باوجود بجلی کا بل بھرنے کی سہولت نہ ہونے کے باعث دیگلور ناکہ سے متصل علاقوں کے سینکڑوں ساکنان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حمیم انٹرپرائزس کے پروپرائٹر مولانا حامد اظہر کاشفی نے MSEB مہاوترن سے منظور شدہ ادائیگی بل کاﺅنٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ بجلی صارفین اپنا بل اس کاﺅنٹر پربھر کر، اس کی سلپ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ مذکورہ سرویس کا آغاز 7اکتوبر بروز چہارشنبہ سے ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ نزد قباءمسجد، حمیم انٹرپرائزس،عبدالجبار چاول والاکامپلیکس میںروزانہ صبح09 تا دوپہر01 بجے تک بجلی صارفین اپنا بل بھر سکتے ہیں۔