ناندیڑ:دل کا دورہ پڑنے سے حاجی شیخ سالم با وزیر کا انتقال

ناندیڑ؛7/جولائی ۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کی جانی پہچانی شخصیت حاجی شیخ سالم باوذیر کا آج سی پہر تین بجے کے قریب انتقال ہوگیا ۔ 70 سالہ سالم باوزیر عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ڈاکٹر کابدے کے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

اس دوران انھیں دل کا شدید دورہ پڑا ۔وہ ناندیڑ کے اردؤ ڈی ایڈ کالج اور بلولی( ضلع ناندیڑ)اردو ہائی اسکول کے سربراہ تھے ۔ وہ سابقہ رکن پارلیمنٹ بھاسکرراو پاٹل کھت گاؤن کر کے قریبی دوست میں شمار کیے جاتے تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔آمین۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading