ناندیڑحلقہ لوک سبھاسے کانگریس امیدوار کے نام کااعلان ہوگیا‘کون ہے پڑھئے

ناندیڑ:23ڈسمبر (ورق تازہ نیوز)کانگریس پارٹی نے ناندیڑ حلقہ لوک سبھا سے محترمہ امیتاتائی چوہان کو الیکشن میں اترانے کافیصلہ کیا ہے۔ آج بروز اتوار 23ڈسمبر کو انڈین نیشنل کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مہاراشٹر کے انچارج سابقہ ایم ایل اے سنپت کمار کی موجودگی میں کانگریس پارٹی کے نیو مونڈھا دفتر کے پرگتی میدان میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں شہر وضلع کانگریس کمیٹی کے تمام عہدیداران ‘ضلع پریشد ‘میونسپل کارپوریشن ‘ میونسپل کونسل ‘پنچایت سمیتی ‘ کرشی اتپن بازار سمیتی‘نگر پنچایت کے تمام کانگریسی ممبران اور ورکرس نے شرکت کی ۔ کانگریس پارٹی ناندیڑ کے معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے بموجب یہ اجلاس کانگریس کے ناندیڑحلقہ لوک سبھا کے امیدوار کے انتخاب کیلئے منعقد کیاگیاتھا ۔ چنانچہ محترمہ امیتاچوہان کے نام پرسبھی حاضرین نے اتفاق کیا ۔انکے نام کی سفارش کانگریس پارٹی اعلیٰ کمان سے کی جائے گی اور پھر کانگریس صدر راہول گاندھی انکے باضابطہ انکے نام کااعلان کریں گے۔ محترمہ امیتاچوہان (ایم ایل اے بھوکر) کانگریس پردیش صدر اشوک راو¿ چوہان کی شریک حیات ہیں اور اشوک راو¿ چوہان ناندیڑحلقہ لوک سبھا کے منتخب ممبر ہیں ۔ اسلئے امکان غالب ہے کہ امیتاچوہان لوک سبھا کے لئے منتخب ہوں گی۔ ادھر بی جے پی نے ابھی اپنے پتے کھولے نہیں ہیں لیکن بی جے پی کے قندہار حلقہ اسمبلی کے رکن پرتاپ پاٹل چکھلی کر نے اعلان کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پھڑنویس انھیں ناندیڑسے لوک سبھا چناو¿ لڑانے کاحکم دیتے ہیںتو وہ پوری تیاری سے چناو¿ لڑیںگے اور انھوں نے تیاری شروع کردی ہے ۔ناندیڑضلع میں کانگریس پارٹی اوراشوک راو¿ چوہان کاکافی دبدبہ ہے ۔ضلع میں کانگریس کے تین ممبران ریاستی ودھان سبھا میں ہیں ۔اگر امیتاچوہان لوک سبھالڑتی ہیںتو پھر اشوک چوہان بھوکر یاناندیڑ حلقہ جنوب یاشمال سے ودھان سبھا الیکشن لڑسکتے ہیں جو اکتوبر 2019 میں منعقد ہوںگے۔ کیونکہ اشوک راو¿ فی الحال ریاست کے وزیراعلیٰ کے عہدے کےلئے خود کوتیار کررہے ہیں انھوں نے پارٹی کے جلسوں میں بارہا کہاہے کہ آئندہ ودھان سبھاالیکشن میں کانگریس کوبھاری جیت ملے گی اور اس کی حکومت قائم ہوگی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading