ناندیڑ:27/ ڈسمبر۔ (ورق تازہ نیوز): علاقہ مراٹھواڑہ و دکن کی مشہور و معروف اور شہر ناندیڑ کے گاڑی پورہ میں واقع امام سلسله عاشقان مَکّھاشاہی مداری طبقاتی جامع السلاسل با مشہور بڑی درگاہ شریف کے 300سالہ قدیم صدر دروازے کا سمنٹ کانکریٹ سے چھت کی مرمت کا کام 30 لاکھ کے فنڈ سے مکمل ہو چکا ہے ۔اس کے بعد دیگر کام انجام دیئے جارہے ییں۔
جس کیلئے 25 لاکھ کا فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ جس پر برہھاگ نمبر 16 کے سابقہ کارپورٹر جناب دیپک سنہہ راوت کا عوام نے شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ کام گتیہ دار عبدالمجیب ٹوکرے والے بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ دیپک سنہہ راوت کی کوششوں سے فنڈ دستیاب ہو رہا ہے۔