ناندیڑ:اے ٹی ایم مشین توڑنے والا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

نائیگاوں: 25اگست:(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کے نائگاوں دیہات میں ایس بی آئی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑتے ہوئے ایک چور کو پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نے اس معاملے میں اسے گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیشی افسر اومکانت چنچولکر نے بتایا کہ اس معاملے کی مکمل جانچ جاری ہے۔

انہوں نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے پولیس لاکھوں روپے کی چوری روکنے میں کامیاب ہو گئی۔پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ملزم کا نام انیل سری منگلے ہے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس کے پاس سے اے ٹی ایم کو توڑنے کے لیے درکار سامان اور ایک جدید مشین ضبط کی گئی ہے۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading