ناندیڑ:ایم آئی ایم ملک غدار پارٹی ‘عبوری اسپیکر ممتازعلی خان سے حلف نہ لینے ٹی راجاسنگھ کافیصلہ

ناندیڑ:7جنوری۔(ورق تازہ نیوز)”میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایم ایل اے ہوں اسلئے میرے لئے میرا دھرم سب سے پہلے ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اگر رام مندر تعمیر کرلیتے ہیںتو آئندہ لوک سبھا چناو¿ مین 300سے زائد ارکان پارلیمنٹ عوام منتخب کرکے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار حیدر آباد کے گوشہ محل کے بی جے پی کے واحد متنازعہ ایم ایل اے راجا سنگھ ٹھاکور نے کیاہے ۔6 جنوری کو ناندیڑ میں ہندوجن جاگرتی سمیتی کے ہندور اشٹر جاگرتی سبھا کے موقع پر وہ مخاطب تھے ۔اپنے خطاب میں راجاٹھاکور نے کہا کہ وہ بی جے پی کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اسلئے میرے لئے دھرم سب سے پہلے ہے ۔ہندو دھرم کے تحفظ کےلئے تنظیم کی تشکیل اہم مقصد ہے۔انھوں نے ہندوو¿ں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ و ہ اپنے بچوں کو ہندو دھرم کی اہمیت سے واقف کروائیں بالخصوص لڑکیوںپرتوجہ دیں کیونکہ انھیں گمراہ کیاجارہا ہے جس سے دھرم کابڑانقصان ہورہا ہے ۔ اس اجلاس کے بعد باہر نکلتے وقت راجاسنہہ ٹھاکورنے اخباری نمائندوں نے اُن سے تیلنگانہ اسمبلی میں انکی حلف برداری لینے سے انکارکرنے کے بارے میں سوال کیا جس پر راجاٹھاکور نے کہا کہ تیلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے مجلس اتحادا لمسلمین کے سینئر ایم ایل اے ممتاز احمدخان کو عبور ی اسپیکر نامزد کیا ہے اسلئے وہ 17 جنوری کو اپنے عہدہ کاحلف نہیں لیں گے کیونکہ ایم آئی ایم ملک کی غدار پارٹی ہے اور اسکے ارکان اسمبلی بھی غدار ہےں اسلئے وہ ممتازعلی خان کے اسپیکررہتے ہوئے اپنی رکنیت کاحلف نہیں لیںگے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading