ناندیڑمیں 26و27جنوری کو 15ویں ادبی کانفرنس ‘ مشاعرہ و نثری اجلاس

ناندیڑ:7جنوری(ورق تازہ نیوز)ادارئہ ادب اسلامی حلقہ مہاراشٹر کی 15ویں ادبی کانفرنس بمقام ناندیڑ 26اور 27جنوری 2019ءکو منعقدہورہی ہے ۔ 26٬ جنوری کی شب ساڑھے آٹھ بجے ڈاکٹرتابش مہدی (دہلی) کی صدات میں آل انڈیا مشاعرہ ہورہا ہے ۔ جس کی نظامت ریاض تنہا(نظام آباد) کریں گے۔ انورگارڈن ‘ مال ٹیکڑی روڈ میں منعقدہ مشاعرے میں مہمان شعراءجناب شمس جالنوی،جناب اسلم غازی‘ جناب فاروق شکیل (حیدر آباد) جناب ،جناب جاوید ندیم(پنویل ممبئی)جناب ظفر فاروقی( حیدر آباد)‘ جناب سلیم محی الدین(پربھنی)جناب حسنین عاقب(پوسد)‘جناب مقبول احمد مقبول (اودگیر)‘ جناب متین اچل پوری ، جناب ابو نبیل( حیدرآباد)‘جناب شفیع احمد شفیع( پربھنی)،جناب بشیر راہی( جالنہ)، جناب زین العابدین عابد (لاتور) ، جناب عبد المنان عظیم( دیگلور)، جناب ظہیر الدین جوش (لاتور)اور مقامی شعراءجناب یونس فہمی ‘جناب فہیم احمد صدیقی‘جناب غفار راہی‘جناب محمود علی سحر‘جناب علیم اسرار اپنا کلام سنائیں گے۔27جنوری کو ادب کی زندگی اور زندگی کاادب “ موضوع پر نثری اجلاس رکھاگیا ہے ۔جس کے کنوینر حسنین عاقب ہوںگے ۔ خطبہ استقبالیہ ابراہیم خاں دیں گے۔ مذکورہ موضوع پر پروفیسر یونس فہمی ‘ سید افتخار احمد(عثمان آباد) ‘ڈاکٹرابوبکر حماد( دہلی ) ‘ خواجہ مسیح الدین ابونبیل ( حیدر آباد) ‘ مقالے پیش کریںگے اور خطبہ صدارت ڈاکٹرسلیم خاں( ممبئی) دیںگے۔ا سی دن دوسرا اجلاس سہ پہر میںہوگا ۔جس کے کنوینر عبدالمنان عظیم ہوں گے۔حمیداللہ خان حمید کے افسانے پر ڈاکٹرمقبول احمد مقبول تبصرہ کریں گے۔ ایم مبین ( بھیونڈی) کے افساانے پر ڈاکٹر سلیم محی الدین اور ڈاکٹرعظیم راہی کے افسانہ پر معین الدین عثمانی (جلگاو¿ں) تبصرہ کریںگے۔ اجلاس کی صدارت نورالحسنین (اورنگ آباد) کریںگے۔ کانفرنس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔ اس طرح کا پریس نوٹ ادارہ ادب اسلامی حلقہ مہاراشٹر کے ذمہ داران نے جاری کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading