ناندیڑ: 14 فروری( ورق تازہ نیوز)بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے ۔ جہاں سے ہی بولناااور اچھے اخلاق سیکھتا ہے ۔اسی بات کومدنظررکھتے ہوئے ناندیڑ شہر کے معروف انگلش میڈیم اسکول ایم ۔ایس ۔کریٹیو میں طلباءکی والدہ کیلئے خصوصی پروگرام کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت صدرمعلمہ نازنین خان نے کی ۔
اس منفرد و اہمیت کے حامل پروگرام میں بچوں کی تربیت ‘بچوں کے ساتھ والدین کے تعلقات اور دو رحاضر میں سوشل میڈیاو موبائل فون کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں ۔ روزمرہ کے گھریلو کاموں میں خواتین اُلجھی ہوئی رہتی ہیں اسکے باوجود وہ اپنے بچوں کی بہتر تربیت کےلئے ہر وقت کوشاںرہتی ہے ۔لیکن انکی حوصلہ افزائی کوئی نہیںکرتا ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایس کریٹیو کڈس اسکول نے ماو¿ں کیلئے خصوصی پروگرام کاانعقاد کیا ۔جہاں ان کی دیگر فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کیلئے ”بیسٹ مدر‘ ‘ اور ”سوپر مدر“ جیسے اعزازا ت سے انھیں نوازا گیا ۔اس موقع پر پاور پوائنٹ پروجیکٹر سے ماوں کی رہنمائی کی گئی ۔