ناندیڑ:اولیو ٹری اسکول کے طلبا کا سرکاری دفاترکاتعلیمی وعلمی دورہ

ناندیڑ:14جنوری .اولیو ٹری اسکول ، ناندیڑکے طلبا کی سرکاری دفاتر پرتعلیمی و علمی ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔جماعت سوّم اور چہارم جماعت کے طلباءکے لئے منعقد کی گئی اس ملاقات میں ، طلباءنے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انھیں موقع ملا کہ وہ ان اعلی عہدیداروں کی ذمہ داریوں سے نیز انھیں درپیش چیلنچز سے واقف حاصل کرسکیں۔ ان افسران نے بھی ان کم عمر بچّوں کا اپنے دفاترمیں دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔اس ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ طلبہ کو ان اہم افسران کی ذمہ داریوں اور ان کے روزمرہ کی کارکردگی سے واقف کروایا جائے۔ تاکہ طلبہ اپنی کم عمر ی میں ہی ان سے تحریک حاصل کریں کہ انھیںاونچے خواب دیکھنے ہیں اور وہ بھی مستقبل کے آئی اے ایس اور اس طرح کے اعلی آفیسرس بن سکتے ہیں۔اس ملاقات میں صدر معلمہ ڈیوڈ پرل میم ،انچارج معلّمہ فرحین مس اور ایڈمین اظہر الدین موجود تھے ۔ انھوں ملاقات کا موقع دینے پر آفیسرس کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading