ناندیڑ:28نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈئنگ کمیٹی میں مسعوداحمدخانکی برقراری اس بات کاواضح اشارہ ہے کہ وہ اسٹینڈئنگ کمیٹی کے چیرمین کے عہدہ پرفائز ہوسکتے ہیں ۔ بروز پیر 26 نومبر کو اسٹینڈئنگ کمیٹی کے 8ممبران قرعہ اندازی میںخارج ہوچکے ہیں ۔ان ممبران میں سابقہ میئر عبدالستار بھی شامل ہیں ۔اس لئے مسعوداحمدخان کےلئے راستہ ہموار ہوگیا ہے ۔ جن ممبران کی کمیٹی سے سبکدوشی عمل میں آئی ان میںسابقہ ڈپٹی میئر آنندچوہان ‘ سیدشیرعلی ‘ پرشانت تیڑکے ‘ ستیش دیشمکھ‘ جوتسنا گوڑبولے] کانتابائی متھا ‘ عبدالستار اور اومیش چوہان شامل ہیں ۔ موجودہ چیرمین عبدالشمیم عبداللہ ایک سال کے لئے ممبربرقرار ہیں ۔کمیٹی کایہ پہلا سال تھا ۔ دوسرے سال کےلئے 8ممبران کاانتخاب جلد ہونے والا ہے ۔ اسی کے ساتھ چیرمین بھی چنا جائے گا۔ ایک دون دن میں کمشنر ان انتخابات کانوٹیفکیشن جاری کرسکتے ہیں ۔ کارپوریٹر فاروق علی خان ایک سال کےلئے ممبر رہیںگے ۔ لیکن مسعوداحمدخان کے مقابلے میں فاروق علی خان زیادہ طاقتور امیدوار نہیں ہیں ۔آئندہ ایک سال کے دوران لوک سبھا اورریاستی اسمبلی کے چناو¿ ہونے و الے ہیں اسلے امکان ہےکہ اشوک راو¿ چوہان کسی مسلم کارپوریٹر کوچیرمین منتخب ہوتا دیکھناچاہیں گے۔ مسعوداحمدخان‘اشوک چوہان کے قریبی کارپوریٹرس میںشامل ہیں ۔ اشوک راو¿ نے جناب مسعودخان کے وارڈ میں سڑکوں ]اورنالیوں کی تعمیر کے لئے 40لاکھ روپے کافنڈ منظور کیا ہے ۔وارڈ میں تعمیری کام زور وشور سے جاری ہے ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ دیگلورناکہ جوتقریبا 60تا70ہزار مسلمانوں کی آبادی والا علاقہ ہے اس لئے آئندہ الیکشن میںاشوک چوہان اس علاقہ کے کسی مسلم کارپوریٹر کو چیرمین کی کرسی دے کر مسلم ووٹوں کوبٹورناچاہیںگے۔ س لئے یہ کہنادرست ہوگا کہ چیرمین کے عہدہ کےلئے مسعوداحمدخان مناسب طاقتور اور پارٹی کے لئے فائدہ بخش دعویدار ہیں ۔