اب بی جے پی ناندیڑلوک سبھا نشست جیتنے کی کوشش کرے گی:راوصاحب دانوے

ناندیڑ: 28نومبر ۔(ورق تازہ نیوز) گزشتہ لوک سبھا انتخابات میںبی جے پی کو ناندیڑاورہنگولی لوک سبھا نشست جیتنے میں کامیابی نہیں ملی تھی البتہ اس مرتبہ چناو¿ میں ان دونوں نشستوں پر قبضہ جمانے کےلئے بی جے پی خصوصی توجہ دے رہی جس کےلئے خاص تیاری کی جارہی ہے ۔ ناندیڑ میں کئی لیڈران بی جے پی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں ۔ اس طرح کااشارہ بی جے پی کے مہاراشٹر پردیش صدر راو¿ صاحب دانونے نے ناندیڑمیں پریس کانفرنس میں دیا ۔ ناندیڑضلع میں پارٹی کو مضبوط ومستحکم کرنے اور انتخابات سے قبل جائزہ اجلاس و پارٹی عہدیدران و ورکرس سے ملاقات کے لئے وہ ریسٹ ہاو¿س میںمنعقدہ پروگرام کے بعد اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے ۔دانوے نے کہا کہ مہاراشٹر کے تمام 288 اسمبلی حلقوں کادوہ کرکے وہاںپر پارٹی کی انتخابی تیاریوں کاجایزہ لیاجارہا ہے۔ودربھ‘ شمالی مہاراشٹر ©‘تھانے ‘ کلیان کے بعد اب مراٹھواڑہ کادورہ کیاجارہا ہے اب دوسرے مرحلے میںدیگر اضلاع کادورہ کرکے جایزہ لیاجائے گا۔دانوے نے کہاکہ سابق کی بہ نسبت ناندیڑضلع میںپارٹی کا کام بڑھ گیا ہے ۔آئند ہ انتخابات میں شیوسینااور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابات لڑنے پرغور جاری ہے ۔انھوں نے شیوسینا کے رام مندر موقف پر کہا کہ سیناکل بھی انکے ساتھ تھی اور آج بھی انکے ساتھ ہے ۔ بی جے پی کے اجلاس میں سنگھٹن منتری وجئے پرانیک ‘ مراٹھواڑہ سنگھٹن منتری بھاو¿ راو¿ دیشمکھ ‘ پردیش نائب صدر بھاسکرراو¿ پاٹل کھت گاو¿نکر ‘ پرتاپ پاٹل چکھلی کر (ایم ایل اے ) ‘ رام پاٹل راتولی کر کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading