ناندیڑ:سسرال والوں نے داماد کی پٹائی کردی‘دس لاکھ دینے کامطالبہ

ناندیڑ:9جنوری(ورق تازہ نیوز)گزشتہ دنوں ایک شخص نے بیٹی کی شادی میں ہوئے اخراجات کے دس لاکھ روپے دینے کامطالبہ کرتے ہوئے سسرال کے ایک فرد سے موبائیل فون چھین لیااورجھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی بھی دی۔

فریادی سید مقبول سید نثار ساکن آفیسر کالونی ناندیڑ نے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 6 جنوری کوشب ساڑھے نو بجے گلوبل اسپتال دواخانہ کے سامنے سے جارہے تھے کہ انھیں سسرال کے لوگوں نے پکڑ کر کہاکہ”تو نے ہماری بچی کی زندگی خراب کردی‘ شادی کے اخراجات کے دس لاکھ روپے دے ‘ورنہ تیرے گھر والوں کو جھوٹے مقدمہ میں پھنساکر پریشان کردیں گے“ اسکے بعد ملزمین نے فریادی کو مارپیٹ کرکے ہاتھ سے موبائل فون جبراً چھین لیا۔

ناندیڑپولس نے اس معاملے میں فریادی کی شکایت پر ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 392‘ 323‘ 504‘506]34کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس نائیک سوریہ ونشی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading