ناندیڑ:آندھی کے ساتھ بارش کا امکان , محکمہ موسمیات کی جانب سے ہدایات جاری , یلو الرٹ جاری

ناندیڑ، 11 جون:ریجنل محکمہ موسمیات، ممبئی کی جانب سے 11 جون 2025 کو دوپہر میں جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 11 جون سے 15 جون 2025 تک کے دوران یلو الرٹ (Yellow Alert) جاری کیا گیا ہے۔
11 سے 13 جون تک ان تین دنوں کے دوران ضلع کے چند مقامات پر 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے، بجلی کڑکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جبکہ 14 اور 15 جون کو چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بجلی کڑکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس قدرتی آفت کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے:

احتیاطی تدابیر (یہ کام کریں):

اگر بارش اور گرج چمک کی پیشگی اطلاع ہو تو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اگر کھلی جگہ پر ہوں اور قریبی محفوظ عمارت موجود نہ ہو تو کسی نشیبی جگہ پر جا کر گھٹنوں میں سر دے کر بیٹھ جائیں۔

آسمان میں بجلی چمکنے کی صورت میں فوراً کسی محفوظ عمارت یا گھر میں پناہ لیں۔

بالکونی، چھت یا گھر کے باہر کے برآمدے میں نہ رکیں۔

اگر گھر کے اندر ہوں اور برقی آلات استعمال میں ہوں تو فوراً بند کر دیں۔

بجلی کے کھمبے، تاروں کی باڑھ یا دیگر دھات کی اشیاء سے دور رہیں۔

اگر پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً باہر نکل جائیں۔

اپنے اسمارٹ فون میں "دامنی” اور "سچیت” ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔

"دامنی” ایپ آپ کے اطراف میں بجلی گرنے کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتا ہے۔

"سچیت” ایپ آپ کو مقامی موسمی حالات سے متعلق درست انتباہات فراہم کرتا ہے۔

یہ کام نہ کریں:

بجلی چمکنے کے دوران لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔

اس دوران شاور کے نیچے نہ نہائیں۔

نل، پائپ لائن یا دیگر دھاتی اشیاء کو ہاتھ نہ لگائیں، برقی آلات کا استعمال نہ کریں۔

دھات سے بنے ٹینٹ یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔

اونچے درختوں کے نیچے کھڑے نہ ہوں۔

دھاتی میناروں یا کھمبوں کے قریب نہ کھڑے ہوں۔

اگر گھر میں ہوں تو کھڑکی یا دروازے سے باہر دیکھ کر بجلی گرتے ہوئے نہ دیکھیں، یہ بھی اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ باہر کھڑا ہونا۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو سختی سے ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
0000

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading