بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کانفرنس: چیف الیکشن کمشنر کی 12 ممالک کے انتخابی سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں

بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کانفرنس: چیف الیکشن کمشنر کی 12 ممالک کے انتخابی سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں

ممبئی، 11 جون (آفتاب شیخ)
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 10 سے 12 جون 2025 کے درمیان منعقدہ بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کانفرنس میں شرکت کے لیے دورہ پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں (EMB) کے سربراہان سے کئی اہم دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کا مقصد انتخابی نظام کی بہتری، تجربات کا تبادلہ اور جمہوری تعاون کو فروغ دینا رہا۔ چیف الیکشن کمشنر نے بھارت میں انتخابات کے شفاف، آزاد اور غیر جانبدارانہ انعقاد کی کامیاب مثالیں پیش کرتے ہوئے انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

سی ای سی گیانیش کمار نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب بھی کیا اور بھارت میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط بنانے میں الیکشن کمیشن کے کردار کو نمایاں کیا۔

دو طرفہ ملاقاتوں میں جن ممالک کے انتخابی اداروں کے سربراہان شامل تھے ان میں میکسیکو، انڈونیشیا، منگولیا، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، مالدووا، لتھوینیا، ماریشس، برطانیہ، جرمنی، یوکرین اور کروشیا شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں انتخابی تجربات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور شفافیت جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر بھارت کی انتخابی ساکھ کو مستحکم کرنے کی جانب یہ ایک اور اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading