ناندیڑ:19/جولائی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) تیز بارش کے باعث دریائے آسنا کی سطح آب میں اضافہ ہوا جس کی وجہہ سے آج دو بچے ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آسنا ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور پانی تیزی سے بہہ رہا ہے ۔ کامٹھا (خرد) ضلع ناندیڑ گاو¿ں کے دو لڑکے، سائیناتھ دشرتھ چنورکر (16) اور راہول رمیش اٹھاولے (17) بہنے والی ندی سے لطف اندوز ہونے کے لیے دریا میں اترے۔
لیکن آج کے حالات میں انہیں آسنا ندی میں پانی کا اندازہ نہیں تھا اور ان دونوں بچوں کے ڈوبنے کا سانحہ آج شام سامنے آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اردھا پور اور ایئرپورٹ دونوں کے پولیس افسران اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ کچھ لوگ جو اچھی طرح تیر سکتے ہیں نے بچوں کی لاشوں کو دریا سے باہر نکالا۔
گوداوری لائف گارڈ کے نورپہلوان اور اس کے ساتھیوں نے بچوں کی نعشوں کوندی سے باہر نکالا ہے ۔
