ناندیڑ:آج بڑی درگاہ شریف میں 514ویں  مجلس فیضان شب برأت و فیض بخش عام ہوگی

(عشاء کی اذان 8:30 بجے جماعت 9:00 بجے قائم ہوگی)

ناندیڑ:13/ فروری ۔شہر ناندیڑ کہ محلہ گادی پورہ میں واقع خطہ دکن کی قدیم برکات و اجابت والی اولین مرکزی خانقاہ کلاں امام سلسلہ عاشقان مَکّھاشاہی مداری طبقاتی جامع السلاسل بامشہور بڑی درگاہ شریف میں 514ویں مجلس بسلسلہ فیضان شب برأت حسب روایت صاحب سجادہ گدی نشین و متولی بڑی درگاہ شریف تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد نصیرالدین شمیم حسینی جعفری مداری المکھاشاہی طبقاتی جامع السلاسل حفظه الله کی سرپرستی میں منعقد ہو کر فیض بخش عام ہوگی۔

آج بتاریخ:- 13 فروری 2025/ بروز:- جمعرات مطابق:- 15 شعبان المعظم 1446ھ کی شب شہر کی اولین مسجد کلاں بڑی درگاہ شریف میں شب بیداری کا اہتمام تین نشستوں پر عمل میں آۓ گا۔

پہلی نشست:-
بعد نماز مغرب ترغیب 6 رکعت نفل نماز (اوابین) ہر دو رکعت بعد تلاوت سورہ یٰسین شریف بعد از دعا نصف شعبان دعا خیر اختتام۔

دوسری نشست:-
شب برأت کے ضمن میں مسجد کلاں بڑی درگاہ شریف میں عشاء کی اذان 8:30 بجے اور جماعت 9:00بجے قائم ہوگی۔ بعد از نماز عشاء محفل درود پاک صلواۃ السلام سیدی خیر الانام ﷺ اور مجلس قرآنی ، فاتحہ خوانی دعا خیر و تقسیم تبرک کے بعد آستانہ مقدسہ امام سلسلہ عاشقان مَکّھاشاہی مداری ؓ میں پیشکشی و مجلس قل شریف، شجرہ خوانی، حلقہ ذکر و تقسیم تبرک ہوگا۔

تیسری نشست:-
رات 12:30بجے سے مجلس درود پاک و ترغیب نماز قضاء عمری، خصوصی نوافل شب برأت، نماز صلاۃ التسبیح، حلقہ ذکر و راتب طبقاتیہ، خصوصی دعا خیر و نماز تہجد کہ بعد امام سلسلہ عاشقان مَکّھاشاہیؓ کہ مبارک تسبیح خانہ اقدس میں مجلس توبہ، مراقبہ پر مجالس کا اختتام عمل آۓ گا اور تناول طعام (سحری) کا اہتمام ہوگا۔

معزز باذوق حضرات ملت اسلامیہ اس پر انوار مجالس فیضان شب برأت میں معہ دوست احباب شرکت فرماکر فیضان شب برأت سے مستفیض ہو کر اپنے دلوں کو الله رب الکریم رسول الکریم ﷺ کے انوار وبرکات سے منور و مجلی فرمائیں اور تناول طعام فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں۔
المنتظرین:- بزم فیضان مکھاشاہ اولیاء مداریہ ناندیڑ‌۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading