ناندیڑ:اس معلم نے پیشہ تدریس کو داغ دار کیا ،نابالغ طالبہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

ناندیڑ:: ناندیڑ ضلع میں ایک واقعہ پیش آیا ہے۔جس میں مبینہ طور پر ایک نابالغ طالبہ کو دوائی دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ناندیڑ کے حدگاؤں تعلقہ کے تامسا میں پیش آیا۔ ایک معلم نے ناندیڑ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کو دیکھانے کرنے کا بہانہ کرتے ہوئے ، ایک نابالغ طالبہ کو اپنی چار پہیہ میں سوار کرکے لے گیااس دوران لڑکی کو پانی سے گونگی کی دوائی دی گئی اور ملزم نے اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اگر یہ معاملہ کسی کو بتایا تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

اس کے ساتھ ویڈیو بھی وائرل کردی۔اس طرح بار بار لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔ حاملہ ہونے پر اسکا اسقاط حمل کروایا ا۔ اس معلومات کی بناء پر ملزم راجوسنہ چوہان پر لڑکی کی شکایت پر پوسکو کے تحت عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واقعے کی مذمت میں ، آج تامسا گاؤں میں تاجروں نے اپنی دوکانیں اور کاروباربند رکھتے ہوئے واقعے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ شہریوں نے معلم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

3 thoughts on “ناندیڑ:اس معلم نے پیشہ تدریس کو داغ دار کیا ،نابالغ طالبہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading