ناندیڑ:27جون ۔(ورق تازہ نیوز) جب سے مرکز میں بی جے پی زیر قیادت حکومت دوبارہ تشکیل پائی ہے اس کے بعد سے ملک بھر میں میں مسلمانوں کو ہجومی تشدد کے نام پر نشانہ بنانے کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے ۔حالیہ دنوں ہجومی تشدد د کے نام پر مسلمانوں کومارپیٹ و قتل کئے جانے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں اور گزشتہ روز جھارکھنڈ میں بھی ایک مسلم نوجوان تبریز انصاری کو چوری کے شبہ میں ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھااور اُ س سے زبردستی جئے شری رام کے نعرہ لگوائے گئے۔ جس کے خلاف سارے ملک میں میں احتجاج منظم کیا جا رہا ہے۔ اسی کے مدنظر ناندیڑ میں بھی کل 28 جون کو نماز جمعہ دفترضلع کلکٹریٹ کے روبرو مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے احتجاجی دھرنا منظم کیاگیا ہے۔

جس میں بلا لحاظ مذہب و ملت عوام شرکت کرتے ہوئے مظلوموں کے خلاف آواز بلند کریں ۔ اس دھرنے سے ایم آئی ایم کے مراٹھواڑہ صدرفیروز لالہ کے علاوہ اگھاڑی کے قائد پروفیسرپشپال بھنگے بھی خطاب کریں گے ۔اس طرح کی اطلا ع فیروز لالہ نے دی ۔