ناندیڑ:16جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر میں لوٹ مار ‘ چوری کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ شہر کے شیواجی نگرپولس اسٹیشن حدود میں رات آٹھ تا نو بجے کے درمیان جبری لوٹ مار کی تین وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔ پولس ذرائع کے بموجب فریادی شیخ معین الدین ساکن وساوا نگر ناندیڑ 15 جنوری کو شب نو بجے اپنی دوکان آصف ٹریڈنگ کمپنی کو بند کرکے اپنے گھر کی سمت جارہے تھے اس وقت کچھ افرادانکے پاس آئے اور تلوار سے وارکرکے رقم وموبائل فون دینے کامطالبہ کیا۔ اس معاملے میں پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ نیو مونڈھاروڈ پر سرکاری گودام کے پاس شب آٹھ بجے بھی تلوار کاوار کرکے موبائل فون و نقد رقم چھین لی۔فریادی ساگر بھگوان نے شکایت درج کروائی کہ 15جنوری کو شب آٹھ بجے نیو مونڈھا روڈپر سرکاری گودام کے پاس سے وہ پید ل جارہے تھے اس وقت ایک نوجوان عقب سے آیااورتلوار کی مُٹھی سے وارکرکے فریادی سے بیاگ چھین لیا جس میں ایم آئی کمپنی کاموبائل تیرہ ہزار روپے چھین لیا ۔ پولس نے فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔ لوٹ مار کی مزید ایک واردات بھی اسی شاہراہ پر وساوا گارڈن روڈ پر رونما ہوئی ۔ستیش آنندراو¿ گورے نے شکایت میں کہا کہ شب نو بجے وہ فون پر بات چیت کررہے تھے اس دوران ایک شخص نے تلوار کی مُٹھی سے وار کرکے جیب سے پاکٹ چھین لیا جس میں نقدرقم اوردیگر اہم دستاویزات موجود تھے ۔ ا س طرح شہر میں ایک گھنٹہ کے وقفہ میں لوٹ مار کی تین وارداتیں ایک ہی روڈ پررونما ہوئی ہیں۔