ناندیڑ:مسکان جویلرس کی نئی برانچ کا شاندارافتتاح

ناندیڑ:16جنوری (ورق تازہ نیوز)

چند سالوں میں ہی ناندیڑ ضلع میں گاہکوں کا بھرپور اعتماد حاصل کرتے ہوئے مسکان جویلرس نے اپنی ایک اور نئی برانچ کاآغاز کردیاہے۔

کل بروز منگل 15جنوری 2019ءکو نیو مسکان جویلرس ‘سری نگر ناندیڑ کا عظیم الشان افتتاح عمل میں آیا ۔ مسکان جویلرس کے روح رواں عالی جناب الحاج محمد جاوید صاحب کے علاوہ انکے تمام فرمانبردار فرزندان محمدیونس ‘ محمدتجمل‘ محمداویس کی کوششوں سے آج ناندیڑضلع کے علاوہ دیگر پڑوسی اضلاع پربھنی ‘ ہنگولی ‘ لاتور‘نظام آباد اضلاع میں انکے ہزاروں گاہک ہیں۔الحاج محمدجاوید صاحب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج مسکان جویلرس نے ترقی کرتے ہوئے اپنی نئی برانچ کاآغاز کردیا ہے۔ ناندیڑ کے سری نگر علاقہ میں شاندار اے سی شوروم کھولاگیا ہے جہاں پر گاہکوں کو عمدہ کوالٹی و خالص سونے کے زیورات تیاراور آرڈر پر دستیاب رہیں گے۔واضح رہے کہ اٹھارہ سال قبل الحاج محمد جاوید صاحب نے قدیم شہر کے صرافہ علاقہ میں مسکان جویلرس کے نام سے اپنی پہلی فرم کا آغاز کیا تھا ۔انھوں نے انتہائی ایمانداری اورانتھک کوششوں سے گاہکوں کا اعتماد و بھروسہ حاصل کرلیا ہے جس کی وجہہ سے اللہ نے انھیں ترقی سے نوازا ہے ۔انھوںنے نئے شہر کے گاہکوںسے گزارش کی کہ وہ سری نگرمیں واقع نئی برانچ سے استفادہ اٹھائیں ااور انھیں خدمت کاموقع دیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading